نوتال قومی شاہراہ پر فائرنگ سے کاشتکار جاں بحق، ملزمان فرار


کوئٹہ/نصیرآباد (قدرت روزنامہ)نوتال قومی شاہراہ پر نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک کاشتکار جاں بحق ہو گیا، جبکہ ملزمان واردات کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ڈی ایس پی شمن علی کے مطابق مقتول اپنی زرعی زمینوں پر کام کر رہا تھا کہ اس دوران مسلح افراد نے اسے نشانہ بنایا۔ فائرنگ کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔ڈی ایس پی نے بتایا کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق واقعہ پرانی دشمنی کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے، تاہم پولیس مختلف پہلوں سے تحقیقات کر رہی ہے۔واقعے کے فورا بعد پولیس نے علاقے کی ناکہ بندی کر دی اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں اور ملزمان کو جلد قانون کی گرفت میں لانے کے لیے کارروائیاں جاری ہیں۔

WhatsApp
Get Alert