جھل مگسی کے علاقے نیو گوٹھ میں پرانی دشمنی پر فائرنگ، ایک شخص جاں بحق

جھل مگسی (ڈیلی قدرت کوئٹہ) جھل مگسی نیو گوٹھ کے علاقے میں مبینہ طور پر پرانی دشمنی کے باعث فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل کر دیا گیا۔ پولیس کے مطابق مقتول کی شناخت فرمان علی ولد غلام حسین مگسی کے نام سے ہوئی ہے، جو جھل مگسی نیو گوٹھ کا رہائشی بتایا جاتا ہے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ۔ پولیس نے واقعے کی مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔ پولیس کے مطابق قتل کی وجوہات اور واقعے میں ملوث ملزمان کے بارے میں مزید معلومات تفتیش مکمل ہونے کے بعد سامنے آئیں گی۔
