پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ مشترکہ دفاعی معاہدے کی اہم تفصیلات سامنے آ گئیں

لاہور ( قدرت روزنامہ ) پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ مشترکہ دفاعی معاہدے کی اہم تفصیلات سامنے آ گئیں ۔

پاکستان، ترکیہ اور مملکتِ سعودی عرب کے درمیان دور اندیش حکمتِ عملی پر مبنی اجتماعی سلامتی کا معاہدہ دہائیوں پر محیط تاریخی تعلقات کا قدرتی ارتقاء اور باقاعدہ قانونی تحریر ہے۔ ترکیہ کے ساتھ پاکستان کے تعلقات اس کی اپنی آزادی سے بھی پہلے کے ہیں، جن کی جڑیں تحریکِ خلافت (1919–1924) میں ملتی ہیں۔ اسی طرح، پاکستان اور سعودی عرب طویل عرصے سے باہمی اعتماد اور مشترکہ مفادات پر مبنی قریبی اسٹریٹجک، سیاسی، اقتصادی اور عوامی تعلقات رکھتے ہیں۔

یہ خطہ ایک بڑے سٹریٹجک تبدیلی اور خطرات کے عمل سے گزر رہا ہے۔ علاقائی تنازعات، سیکیورٹی چیلنجز، اور جنگ کے بدلتے ہوئے انداز ان ممالک کے درمیان مزید تعاون پر زور دیتے ہیں جو استحکام پر مبنی مشترکہ مقاصد کے حامل ہیں۔ اس ماحول میں، ایک سہ فریقی فریم ورک کسی مذہبی ہم آہنگی کے بجائے علاقائی استحکام کو برقرار رکھنے اور اجتماعی سلامتی کو مضبوط بنانے کا طریقہ کار فراہم کرتا ہے۔

یہ سہ فریقی معاہدہ مکمل طور پر دفاعی ہے۔ یہ اجتماعی سلامتی اور اجتماعی deterrence کے اصولوں پر مبنی ہے، جو اس بات کو یقینی بناتا ہے کہ کسی ایک رکن پر کوئی بھی بیرونی حملہ تمام تینوں کے لیے ایک خطرہ بن جائے، کیونکہ ایسی کسی بھی جارحیت کے بتدریج تباہ کن اثرات تمام تینوں ممالک اور پورے خطے کے استحکام، خوشحالی اور مستقبل کو شدید نقصان پہنچاتے ہیں۔ یہ معاہدہ کسی بھی ملک کے خلاف نہیں ہے اور اس کا مقصد قابلِ اعتماد Deterrence کے ذریعے تنازعات کو روکنا اور امن و استحکام کو فروغ دینا ہے۔

1940ء کی دہائی تک کیمرہ رکھنے کی جگہ، زاویہ اور فریم ایک ہی ہوتا تھا، کردار خود خیالی فریم کے اندر داخل ہوتے تھے، کیمرہ حرکت نہیں کر سکتاتھا
پاکستان کی عسکری طاقت، جنگ مہارت کی حامل افواج اور طاقت کے ذریعے کشیدگی پر کنٹرول پر مبنی سٹریٹجک مہارت۔
سالمیت کے معاملے میں سعودی عرب کی مرکزی حیثیت، مستحکم معیشت اور طاقتور، واضح سوچ والی قیادت۔
ترکیہ کی جدید ترین دفاعی ٹیکنالوجی، لچک اور صنعتی صلاحیتیں۔
تینوں ممالک کی دور اندیش قیادت کی بدولت، یہ تمام صلاحیتیں یکجا ہو کر ایک متوازن سیکیورٹی آرکیٹیکچر بناتی ہیں جو ابھرتے ہوئے علاقائی چیلنجوں سے نپٹنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

پاکستان، معرکۂ حق کے بعد اور ایران اور امریکہ کے عسکری تنازع میں ثالثی کے اہم کردار کے بعد، تیزی سے ایک ایک مستند سیکیورٹی ضامن کے طور پر ابھر رہا ہے۔ پاکستان کی مخلص اور باصلاحیت قیادت کے سعودی عرب، ترکیہ، ایران اور خطے کے دیگر ممالک کے ساتھ، اور عالمی سطح پر امریکہ اور چین کے ساتھ تعمیری تعلقات اسے علاقائی و عالمی شراکت داروں کے درمیان ایک قابلِ اعتماد پل کا کردار ادا کرنے کے قابل بناتے ہیں۔

ا س فریم ورک کی مصدقہ حیثیت سعودی، ترکی اور پاکستانی قیادت کے اخلاص، وضاحت اور صلاحیت پر منحصر ہے۔ ان رہنماؤں نے مسلسل ذمہ داری کے ساتھ بحرانوں سے نپٹنے، عسکری تیاری کو سٹریٹجک restraint کے ساتھ جوڑنے، اور قومی سلامتی پر سمجھوتہ کیے بغیر سفارت کاری کو آگے بڑھانے کی صلاحیت کا مظاہرہ کیا ہے۔

عسکری صلاحیتوں، انٹیلی جنس تعاون اور سٹریٹجک ہم آہنگی کو یکجا کر کے، تینوں ممالک اجتماعی سلامتی اور اجتماعی deterrence کا ایک فریم ورک قائم کرتے ہیں۔ یہ ایک قابلِ اعتماد دفاعی تعاون کے ذریعے تنازع کے امکانات اور جارحیت سے جڑی تباہی کو کم کرنے کیلئے ایک اہم قدم ہے۔

یہ سہ فریقی دفاعی معاہدہ کوئی ’’مسلم نیٹو‘‘ نہیں ہے اور نہ ہی یہ کوئی ایٹمی ضمانت دیتا ہے؛ یہ عام لوگوں کی خوشحالی کے لیے پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان سٹریٹجک شراکت داری کا ایک منطقی قدم ہے۔ یہ دفاعی ایک غیر جارحانہ اتحاد ہے جسے اجتماعی سلامتی اور deterrence کو مضبوط بنانے کے لیے تیار کیا گیا ہے، نہ کہ کسی ریاست کو نشانہ بنانے کے لیے۔ یہ سیکیورٹی کے لیے دوسروں پر انحصار کرنے کے بجائے خود انحصاری کو ترویج دیتا ہے، یہ معائدہ پہلے موجود باہمی اشتراک کو قانونی شکل دیتا ہے، یہ استحکام کو طاقت بخشتا ہے اور خطے میں امن میں خلل ڈالنے والی روایتی قوتوں کی نفی کرتا ہے۔

WhatsApp
Get Alert