مسجد نبوی میں روضہ ۖ کی زیارت محدود کردی گئی

ریاض (قدرت روزنامہ)سعودی عرب سے موصولہ اطلاعات میں وزارت حج وعمرہ کے حوالے بتایا گیا ہے کہ مسجد نبوی میں روضہ ۖ کی زیارت مردوں تک محدود کردی گئی ہے،ایپ کے ذریعے اجازت نامہ حاصل کرنا ہو گا،میڈیارپورٹس کے مطابق وزارت حج وعمرہ نے توجہ دلائی کہ خواتین روضہ شریفہ میں نماز کا اجازت نامہ اعتمرنا ایپ کے ذریعے حاصل کر سکتی ہیں، انہیں روضہ شریفہ کی زیارت اور وہاں نماز کی ادائیگی کی اجازت ہو گی،وزارت حج وعمرہ کے حوالے سے بتایا گیا کہ روضہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم پر صلا و سلام کے لیے حاضری اور روضہ

شریفہ میں نماز کا اجازت نامہ ایک ماہ میں صرف ایک بار ہی حاصل کیا جا سکتا ہے- اگلا اجازت نامہ 30 روز بعد جاری ہوگا، اس سے قبل نہیں،وزارت حج و عمرہ نے کہا کہ جہاں تک مسجد نبوی میں فرض نمازوں کا تعلق ہے تو اس کے لیے اجازت نامہ حاصل کرنے کی ضرورت نہیں، البتہ روضہ شریفہ میں نماز اور صلا و سلام پیش کرنے کے لیے روضہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم پر حاضری کے لیے اعتمرنا ایپ کے ذریعے اجازت نامہ لینا ضروری ہے،وزارت نے تاکید کی کہ اعتمرنا ایپ کے ذریعے ہی اجازت نامہ حاصل کیا جا سکے گا،امیدوار کے لیے ضروری ہے کہ وہ ابشر سسٹم میں اپنے کوائف اپ ڈیٹ کیے ہوئے ہو اور توکلنا ایپ میں صحت حالت محصن درج ہو۔

Recent Posts

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ پی ٹی آئی کے خلاف بی ٹیم بنے ہوئے ہیں، عمران خان

راولپنڈی(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان نے عدالتوں سے…

17 mins ago

فیصل کریم کنڈی کو خیبرپختونخوا اور جعفر مندو خیل بلوچستان کا گورنر تعینات کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی حکومت نے خیبرپختونخوا میں فیصل کریم کنڈی اور بلوچستان میں جعفر مندو…

27 mins ago

صدر نے جسٹس شوکت عزیز صدیقی کی ریٹائرمنٹ کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کی منظوری دیدی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) صدر آصف علی زرداری نے جسٹس شوکت عزیز صدیقی کی ریٹائرمنٹ کا…

37 mins ago

پاکستان اور بھارت کو ایک جیسا ہی دیکھتا ہوں، سنجے لیلا بھنسالی

ممبئی(قدرت روزنامہ) معروف بھارتی فلمساز سنجے لیلا بھنسالی نے کہا ہے کہ اُن کے لیے…

54 mins ago

برازیل میں بارشوں نے تباہی مچادی؛ 29 ہلاک اور 60 لاپتا

برازیلیا(قدرت روزنامہ) برازیل میں ہونے والی شدید بارشوں میں 10 ہزار سے زائد افراد بے…

1 hour ago

گزشتہ ہفتے 15 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ، 18 کی قیمتوں میں کمی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) ملک میں مسلسل تیسرے ہفتے بھی مہنگائی کی شرح میں کمی کا…

1 hour ago