اسلام آباد ہائیکورٹ: سی ڈی اے کو نیوی گالف کورس کا قبضہ لینے کا حکم

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) اسلام آباد ہائیکورٹ نے وفاقی دارالحکومت کی انتظامیہ کو مونال ریسٹورنٹ سیل کرنے اور نیوی گالف کورس کا قبضہ آج ہی لینے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے ملٹری ڈائریکٹوریٹ فارمز کا نیشنل پارک کی آٹھ ہزار ایکڑ اراضی پر دعویٰ بھی غیر قانونی قراد دے دیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ میں وفاقی دارالحکومت میں تجاوزات اور قبضوں کے خلاف مقدمات کی سماعت ہوئی۔ سیکرٹری دفاع اور سیکریٹری داخلہ عدالت میں پیش ہوئے۔ چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ مارگلہ ہلز نیشنل پارک پر اگر کوئی ملکیت کا دعوٰی کرتا ہے تو غلط ہے، نیشنل پارک وفاقی حکومت کا ہے، نیوی نے تجاوزات کر کے گالف کورس بنایا، آرمڈ فورسز کو بھی قانون پر عمل کرنا ہوگا، ہر شہری آرمڈ فورسز کا احترام کرتا ہے لیکن جب تجاوزات کریں گے تو کیا پیغام جائے گا، عام آدمی تو نیشنل پارک میں نہیں گھس سکتا، یہ اشرافیہ کی وجہ سے ہے، جب حکومت کے ادارے تجاوزات نہیں کریں گے تو پھر کسی اور کی بھی ہمت نہیں ہوگی۔

چیئرمن سی ڈی اے نے کہا کہ اسلام آباد میں تقریبا تمام سرکاری اداروں نے تجاوز کر رکھا ہے۔ چیف جسٹس نے کہا کہ تینوں فورسز کے سیکٹرز میں بھی تمام قوانین لاگو ہوتے ہیں، کیا ان پرعمل ہو رہا ہے ؟ اسلام آباد مارگلہ ہلز ملٹری فارمز کی نہیں وفاقی حکومت کی ملکیت ہے۔ عدالت نے کہا کہ مارگلہ نیشنل پارک کی 8 ہزار ایکڑ زمین پر ملٹری ڈائریکٹوریٹ کی ملکیت ختم ہوچکی، 1910 کا نوٹیفکیشن غیر موثر ہو چکا، اب 1979 کے قانون کے تحت عمل ہو گا، یہ اسٹیٹ لینڈ ہے اور مارگلہ نیشنل پارک کے نام پر نوٹیفائی ہو چکی۔ عدالت نے نیوی گالف کورس کو آج ہی سی ڈی اے کے سپرد کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ سیکرٹری دفاع یقینی بنائیں کچھ ایسا نہ ہو جو بعد میں شرمندگی کا باعث بنے، آپ نے تسلیم کیا کہ گالف کورس غیرقانونی ہے، اس کی انکوائری کریں۔

Recent Posts

سونے کی عالمی سطح پر قیمت میں اضافہ، مقامی مارکیٹ میں سستا ہوگیا

کراچی(قدرت روزنامہ)سونے کی عالمی مارکیٹ میں قیمت بڑھ گئی جب کہ مقامی سطح پر سونا…

10 mins ago

شادی میں فائرنگ سے مہمان جاں بحق، دلہا سمیت 4 افراد گرفتار

راولپنڈی (قدرت روزنامہ)راولپنڈی میں تھانہ مندرہ کی حدود میں شادی میں ہوائی فائرنگ سے ایک…

22 mins ago

وزیراعظم کا نگران حکومت میں گندم درآمد سکینڈل کی شفاف تحقیقات کا حکم

اسلام آباد (قدرت روزنامہ ) وزیراعظم شہباز شریف نے نگران حکومت میں گندم کی درا?مد…

25 mins ago

آپ دھونی میں دہانی ہوں،شاہنواز دہانی کی بات پر سابق بھارتی کپتان دھونی کا ردعمل کیا تھا؟ آپ بھی جانئے

لاہور (قدرت روزنامہ) قومی فاسٹ بولر شاہنواز دہانی کا شمار ایسے کھلاڑیوں میں ہوتا ہے…

33 mins ago

لاہور میں فری وائی فائی سروس کے مقامات کو دگنا کردیا گیا

لاہور(قدرت روزنامہ)پنجاب سیف سٹیز نے لاہور میں وزیراعلی پنجاب مریم نواز فری وائی فائی سروس…

35 mins ago

اروشی روٹیلا نے نسیم کو ہیش ٹیگ بولر کا نام دیدیا

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ کی معروف اداکارہ و ماڈل اروشی روٹیلا نے قومی کرکٹ ٹیم…

49 mins ago