کولمبیا میں زلزلے کے شدید جھٹکے، شدت 7.4 ریکارڈ


بوگوٹا (قدرت روزنامہ) کولمبیا کے دارالحکومت بوگوٹا سمیت مختلف علاقوں میں شدید زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی زلزلہ پیما مرکز اور یورپی میڈیٹیرینین سیسمولوجیکل سینٹر کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 7.4 ریکارڈ کی گئی۔
زلزلے کا مرکز تقریباً 115 کلومیٹر کی گہرائی میں بتایا گیا ہے، جبکہ اس کے شدید جھٹکے کولمبیا کے علاوہ پیرو، ایکواڈور، پانامہ اور وینزویلا تک محسوس کیے گئے۔
بوگوٹا میں شہریوں نے زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس ہونے کی تصدیق کی۔ زلزلے کے باعث لوگ خوفزدہ ہو کر عمارتوں سے باہر نکل آئے۔
رپورٹ کے مطابق زلزلے کے باعث کولمبیا میں متعدد عمارتیں گرنے کے واقعات بھی ہوئے جبکہ فوری طور پر 20 افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق ہوئی۔ جبکہ متعدد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

WhatsApp
Get Alert