دبئی نے فری لانسنگ کرنیوالوں کو بڑی خوشخبری سنادی

 

دبئی(قدرت روزنامہ)متحدہ عرب امارات (یو اے ای)کی ریاست دبئی نے فری لانسنگ کرنے والوں کو بڑی خوشخبری سناتے ہوئے 3 سالہ ویزے کے اجرا کا آغاز کردیا ہے ۔عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق دبئی میں حکام نے فری لانس کام کے لیے ٹیلنٹ پاس لائسنس کا اجرا کیا ۔نیا لائسنس دنیا بھر سے خصوصی مہارت رکھنے والے افراد کے لیے دستیاب ہوگا جبکہ اس کا مقصد میڈیا، تعلیم، ٹیکنالوجی، آرٹ، مارکیٹنگ اور کنسلٹنسی کے شعبوں میں عالمی ہنر مندوں اور پیشہ ور افراد کو راغب کرنا ہے۔ ٹیلنٹ پاس اپنے ہولڈر کو دبئی ایئرپورٹ فری زون (ڈی اے ایف زیڈ)کی

طرف سے فراہم کردہ دفتری جگہ کرائے پر لینے کے علاوہ 3 سال کے لیے رہائشی ویزا حاصل کرنے کا اہل بناتا ہے۔ آفس سلوشنز میں دور سے خدمات حاصل کرنے کے آپشن کے علاوہ موثر سپورٹ اور آپریشن کے لچکدار اخراجات شامل ہیں۔

Recent Posts

تجارتی خسارے میں 17 فیصد کمی، برآمدات میں 9.10 فیصد بڑھیں

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان کے تجارتی خسارے میں مسلسل دوسرے ماہ کے دوران ریکارڈ کیا گیا…

4 mins ago

پاکستان کا پہلا قمری خلائی مشن آج چین سے لانچ ہوگا

اسلام آباد / کراچی(قدرت روزنامہ)پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن چاند پر بھیجنے کی تیاریاں مکمل…

19 mins ago

کوہلی کو پیچھے کیوں چھوڑا، بھارتی شائقین گائیکواڈ کے دشمن بن گئے

ممبئی(قدرت روزنامہ)ویراٹ کوہلی کو رنز کی دوڑ میں پیچھے کیوں چھوڑا، بھارتی شائقین رتوراج گائیکواڈ…

23 mins ago

ویسٹ انڈین آل راؤنڈر آندرے رسل کا بالی ووڈ میں ڈیبیو

کولکتہ(قدرت روزنامہ)ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر آندرے رسل نے بالی ووڈ میں بطورِ…

32 mins ago

الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کو بطور سیاسی جماعت ختم کرنے کا عندیہ دے دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) کی جانب سے پاکستان تحریک…

42 mins ago

وزیراعظم نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی کا اشارہ دے دیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہبازشریف نے مہنگائی میں کمی کو عوام کے لئے اچھی خبر قرار…

1 hour ago