امریکہ اور ایران دوبارہ کسی امن معاہدے کے قریب پہنچ چکے ہیں، خواجہ آصف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ امریکہ اور ایران کسی نہ کسی نوعیت کے سمجھوتے کے قریب پہنچ چکے ہیں اور گزشتہ دو تین روز کے دوران سامنے آنے والے اشارے اس بات کی نشاندہی کر رہے ہیں کہ دونوں ممالک کے درمیان امن معاہدے یا کسی مفاہمت کی جانب پیشرفت ہو رہی ہے، خطے کے وسیع تر مفاد میں ایک پائیدار امن کا قیام ضروری ہے اور موجودہ صورتحال میں معاملات دوبارہ امن کے حق میں سازگار ہوتے دکھائی دے رہے ہیں۔
عالمی جریدے بلومبرگ سے اسلام آباد میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف نے امریکہ اور ایران کے درمیان جاری صورتحال پر اظہار خیال کیا، انہوں نے کہا کہ چیزیں دوبارہ امن کے انتظام یا معاہدے کے حق میں شکل اختیار کر رہی ہیں اور گزشتہ دو تین روز کے دوران ملنے والے اشاروں سے محسوس ہوتا ہے کہ فریقین کسی نہ کسی سمجھوتے کے قریب ہیں۔
Pakistan’s defense minister Khawaja Asif said the US and Iran are close to “some sort of an arrangement,” adding that a lasting peace will be in the region’s interest. https://t.co/FM7qEw7Qje
— Bloomberg (@business) August 11, 2026
ان کا کہنا ہے کہ امریکہ اور ایران کے درمیان ممکنہ مفاہمت ناصرف دونوں ممالک بلکہ پورے خطے کے لیے اہم ثابت ہوسکتی ہے، امید ہے موجودہ سفارتی کوششیں کسی ایسے نتیجے تک پہنچیں گی جو خطے میں کشیدگی کم کرنے اور پائیدار امن کے قیام میں مددگار ثابت ہو گی، حالیہ دنوں میں سامنے آنے والی پیشرفت سے یہ تاثر مضبوط ہوا ہے کہ امریکہ اور ایران کے درمیان معاملات دوبارہ کسی امن فارمولے یا معاہدے کی سمت بڑھ رہے ہیں، ہم کسی نہ کسی انتظام کے قریب ہیں اور موجودہ اشارے صورتحال میں بہتری کی جانب اشارہ کر رہے ہیں۔
