آزاد کشمیر الیکشن کمیشن کا ایل اے 15 اور 16 کے 23 پولنگ اسٹیشنز پر ری پولنگ کا فیصلہ

آزاد کشمیر (قدرت روزنامہ)باغ میں آزاد کشمیر الیکشن کمیشن نے ایل اے 15 کے 9 اور ایل اے 16 کے 14 پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ پولنگ کا فیصلہ کرلیا۔

ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق ری پولنگ کا فیصلہ ریٹرننگ افسران کی جانب سے موصول ہونے والی رپورٹس کی روشنی میں کیا گیا ہے۔

ایل اے 15 اور ایل اے 16 کے مجموعی طور پر 23 پولنگ اسٹیشنز پر 15 اگست کو دوبارہ پولنگ ہوگی، پولنگ کا عمل صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک جاری رہے گا۔

ترجمان کے مطابق حلقہ ایل اے 15 میں 213 میں سے 204 پولنگ اسٹیشنز کے نتائج ریٹرننگ افسر کو موصول ہوچکے ہیں، جبکہ ایل اے 16 میں 186 میں سے 172 پولنگ اسٹیشنز کے نتائج موصول ہوئے ہیں۔

الیکشن کمیشن کے مطابق باقی پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ پولنگ کے بعد انتخابی عمل مکمل کیا جائے گا۔

مسلم کانفرنس کے سربراہ اور دو بار کے وزیراعظم سردار عتیق احمد کو بڑی شکست ہوگئی۔ 20 سال بعد قانون ساز اسمبلی سے باہر ہوگئے ۔ عوامی دست و بازو پارٹی کے ساجد اقبال نے 21 ہزار سے زیادہ ووٹ کے مارجن سے مات دی۔

ایل اے 14 کے کل 214 پولنگ اسٹیشن کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق عوامی دست و بازو پارٹی کے امیدوار ساجد اقبال نے 40 ہزار 702 ووٹ حاصل کئے جبکہ سردار. عتیق احمد خان 19542 ووٹ ہی لے سکے۔

ایل اے 17 حویلی میں پیپلزپارٹی نے میدان مار لیا ۔ فیصل ممتاز راٹھور 31 ہزار 839 ووٹ لیکر کامیاب ہوگئے۔ ن لیگ کے محسن عزیز کو 28 ہزار 975 ووٹ ملے۔

WhatsApp
Get Alert