وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی گوادر آمد، انتظامی افسران نے استقبال کیا
کسی مقامی امیدوار کا حق مارنے کی اجازت نہیں دیں گے، بھرتیوں میں میرٹ اور ضلعی کوٹے پر سختی سے عملدرآمد ہوگا‘وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی گوادر آمد، انتظامی افسران نے استقبال کیا، پولیس کے چاق و چوبند دستے کی سلامی پيش كي۔وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے آل پارٹیز گوادر کے وفد کی ملاقات، علاقائی صورتحال اور عوامی مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال۔گوادر کی سیاسی جماعتوں کے نمائندوں نے وزیراعلیٰ کو علاقے کے بنیادی مسائل اور عوامی مشکلات سے آگاہ کیا۔گوادر کے سیاسی نمائندوں کا بنیادی سہولیات کی فراہمی اور درجہ چہارم کی آسامیوں کے ٹیسٹ و انٹرویوز مقامی سطح پر منعقد کرنے کا مطالبہ۔وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا گوادر سمیت صوبے کے تمام اضلاع میں درجہ چہارم کی آسامیوں کے ٹیسٹ مقامی سطح پر منعقد کرنے کا حکم۔اس موقع پر وزیراعلیٰ بلوچستان مير سرفراز بگٹي نے كها كه درجہ چہارم کی آسامیوں میں ضلعی تخصیص شدہ کوٹے پر مقامی افراد کی بھرتی یقینی بنائی جائے۔کسی مقامی امیدوار کا حق مارنے کی اجازت نہیں دیں گے، بھرتیوں میں میرٹ اور ضلعی کوٹے پر سختی سے عملدرآمد ہوگا۔محکمہ فشریز اور محکمہ جنگلات گوادر میں درجہ چہارم کی آسامیوں پر غیر مقامی افراد کی تعیناتی کی شکایات کا وزیراعلیٰ نے نوٹس لے لیا۔وزیراعلیٰ بلوچستان کا محکمہ فشریز اور محکمہ جنگلات گوادر میں بھرتیوں سے متعلق شکایات کی تحقیقات کا حکم، چیف منسٹر انسپیکشن ٹیم کو ذمہ داری سونپ دی گئی۔گوادر کے عوام کو درپیش مسائل کے حل کے لیے تمام سیاسی جماعتوں اور اسٹیک ہولڈرز کو سننے آیا ہوں۔گوادر کے عوام کے مسائل کا حل حکومت کی ذمہ داری ہے، عوامی شکایات اور جائز مطالبات پر فوری کارروائی کی جائے گی۔گوادر کی ترقی کے لیے ہر دور میں دعوے کیے گئے، اب گزشتہ 20 سال کا ریکارڈ دیکھیں گے کہ کتنے وسائل خرچ ہوئے۔گزشتہ 20 سال میں گوادر کی ترقی کے لیے خرچ کیے گئے وسائل اور ان کے عوام کی زندگی پر اثرات کا جائزہ لیا جائے گا۔گوادر کی ترقی صرف بڑے منصوبوں تک محدود نہیں، عوام کو بنیادی شہری سہولیات کی فراہمی بھی ضروری ہے۔گوادر کے عوام کو پینے کے صاف پانی، صحت، تعلیم، روزگار اور دیگر بنیادی سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے۔گوادر کے نوجوانوں کو روزگار کے مواقع کی فراہمی اور مقامی افراد کو ان کا جائز حق دینا حکومت کی ذمہ داری ہے۔سرکاری ملازمتوں میں مقامی نوجوانوں کے حقوق کا تحفظ یقینی بنایا جائے گا، کسی کے ساتھ ناانصافی نہیں ہونے دیں گے۔گوادر کے ترقیاتی منصوبوں کے ثمرات مقامی آبادی تک پہنچنے چاہئیں، ترقی کا حقیقی مقصد عوام کی زندگی میں بہتری لانا ہے۔حکومت گوادر کے عوامی مسائل کے حل کے لیے سیاسی جماعتوں اور مقامی نمائندوں سے مشاورت کا سلسلہ جاری رکھے گی۔گوادر بلوچستان کی ترقی کا اہم مرکز ہے، یہاں ہونے والی ترقی میں مقامی آبادی کو برابر کا شراکت دار بنانا ہوگا۔گوادر کے عوام کے مسائل سننے اور ان کے حل کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں گے، محض اعلانات پر اکتفا نہیں کریں گے۔ترقیاتی منصوبوں کی نگرانی، وسائل کے شفاف استعمال اور عوامی مفاد کو ہر صورت مقدم رکھا جائے گا۔
