عمران خان آئی ایم ایف کے سامنے ایمان داری سے لیٹ چکاہے،حافظ حمد اللہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستا ن ڈیموکریٹک موومنٹ(پی ڈی ایم )کے ترجمان حافظ حمد اللہ نے کہا ہے کہ عمران خان آئی ایم ایف کے سامنے ایمان داری سے لیٹ چکاہے،پی ڈی ایم منی بجٹ کو نہ صرف مسترد بلکہ جوتے کی نوک پر رکھتی ہے۔منی بجٹ پر پی ڈی ایم ترجمان حافظ حمداللہ نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ منی بجٹ معاشی طور پر 22کروڑ عوام کے لئے موتکا پروانہ ہے ۔یہ منی بجٹ نہیں سونامی بجٹ ہے چس سے مہنگائی کا سونامی آئیگا، یہ عوام کو نہیں آئی ایم ایف کوریلیف دینے کی بجٹ ہے ۔حافظ حمداللہ نے کہا کہ ثابت

ہوا کہ عمران خان آئی ایم ایف کے سامنے ایمان داری سے لیٹ چکاہے ۔عمران خان پاکستان کا وزیراعظم نہیں بلکہ آئی ایم ایف کازرخرید مہرہ ہے ۔حافظ حمداللہ نے کہا کہ آئی ایم ایف کے حکم پر پارلیمنٹ میں عوام دشمن منی بجٹ منظورکیاجارہاہے ۔حافظ حمداللہ نے کہا کہ عمران خان قوم کو بتا یہ پاکستان کا پارلیمنٹ ہے یاآئی ایم ایف کا؟تم نے ایک ارب ڈالر کیلئے پارلیمنٹ کی خود مختاری دائو پر لگادی ہے ۔پی ڈی ایم منی بجٹ کو نہ صرف مسترد کرتی ہے بلکہ جوتے کی نوک پر رکھتی ہے