لاہور میں پاکستان کی پہلی الیکٹرک ٹرام چلانے کی تیاریاں

لاہور (قدرت روزنامہ) حکومت کا لاہور کے عوام کیلئے تحفہ، لاہور میں پاکستان کی پہلی الیکٹرک ٹرام چلانے کی تیاریاں، ٹرام پراجیکٹ ٹھوکر نیاز بیگ سے جلو تک چلانے کی تجویز۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ لاہور میں پاکستان کی پہلی الیکٹرک ٹرام چلانے کا جائزہ لے رہے ہیں، ٹرام پراجیکٹ ٹھوکر نیاز بیگ سے جلو تک چلانے کی تجویز ہے۔
وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں وائس چیئرمین ایل ڈی اے نعیم الحق، پرنسپل سیکرٹری وزیراعلی اور ڈی جی ایل ڈی اے نے شرکت کی، اجلاس میں لاہور کینال پر ٹھوکر نیازبیگ سے جلو تک ٹرام چلانے کے منصوبے کی فزیبلٹی کا جائزہ لیا گیا۔عثمان بزدار نے کہا کہ منصوبے کی فزیبلٹی کو جلد حتمی شکل دے کر مزید اقدامات کئے جائیں، انہوں نے لاہور میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر کام کی رفتار مزید تیز کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ لاہور میں اربوں روپے کے فلاحی منصوبوں کی تکمیل سے شہریوں کو حقیقی معنوں میں ریلیف ملے گا۔

فیروز پور روڈ پر ایک ہزار بیڈ کا جنرل ہسپتال بنائیں گی- نیا ہسپتال ارفع کریم ٹیکنالوجی ٹاور کے قریب ایل ڈی اے کی 124 کنال اراضی پر بنایا جائے گا۔عثمان بزدار نے مزید کہا کہ لاہور کوسابق دورحکومت کے تیسرے سال میں اورنج لائن میٹروٹرین منصوبے کے بجٹ کو نکال کر 67ارب کی لاگت کے پراجیکٹ دیئے گئے۔

Recent Posts

تعمیراتی شعبے کے لیے اچھی خبر، سیمنٹ کی قیمت میں مزید کمی

کراچی(قدرت روزنامہ) گزشتہ ہفتے ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں مزید کمی ہوگئی ہے۔…

17 mins ago

پاکستان میں منعقد ہونے والے انٹرنیشنل والی بال ایونٹ کا شیڈول جاری کردیا گیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) اینگروا کاوا نیشنز والی بال لیگ 2024 کے شیڈول کا اعلان…

28 mins ago

عدالتیں ایسے ہی فیصلے کرتی رہیں تو جلد ہی پی ٹی آئی حکومت میں ہوگی، اسد قیصر

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا کہنا ہے کہ سپریم…

45 mins ago

خیبرپختونخوا کابینہ نے وزرا کی مراعات میں اضافے سے متعلق بل کی منظوری دے دی

پشاور(قدرت روزنامہ)خیبرپختونخوا کابینہ نے وزرا کی مراعات میں اضافے سے متعلق بل کی منظوری دے…

53 mins ago

گندم کے بعد کپاس کی مارکیٹ بھی کریش کرگئی

لاہور (قدرت روزنامہ) چیئر مین کاٹن جنزرزفورم احسان الحق کا کہنا ہے کہ گندم کےبعدکپاس…

59 mins ago

ورلڈ لافٹر ڈے : کاجول نے مداحوں کیلئے اپنی مزاحیہ ویڈیو شیئر کردی

ممبئی(قدرت روزنامہ) ورلڈ لافٹر ڈے کے موقع پر بالی وڈ کی نامور اداکارہ کاجول نے…

3 hours ago