پاکستان کو سب سے زیادہ ریوینیو دینے والے کراچی کی صورتحال ہی خراب ہے: فاروق ستار

کراچی (قدرت روزنامہ)متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رہنما فاروق ستار نے کہا ہے کہ پاکستان کو سب سے زیادہ ریوینیو دینے والے کراچی کی صورتحال ہی خراب ہے۔

انہوں نے کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی بقاء اور سالمیت اب مزید انتظامی یونٹس کے قیام کے بغیر ناممکن ہے۔

فاروق ستار کا کہنا ہے کہ جب کوئی شہری ریاست سے بیگانہ اور لاتعلق ہوتا ہے تو وہ ترقی کا حصہ کیسے بنے گا ؟

رہنما ایم کیو ایم نے کہا کہ جاگیرداروں اور وڈیروں نے ہی یہ تاثر دیا کہ سندھ کی تقسیم ہو رہی ہے جو بالکل غلط ہے۔

فاروق ستار نے یہ بھی کہا کہ یہ سندھ کی بیٹیوں اور بھائیوں کے حقوق کی بحالی کی تحریک ہے۔

WhatsApp
Get Alert