متحدہ عرب امارات میں ممکنہ میزائل حملہ الرٹ کے بعد صورتحال تسلی بخش قرار

دبئی (قدرت روزنامہ) متحدہ عرب امارات ممکنہ میزائل حملہ الرٹ کے بعد صورتحال کو تسلی بخش قرار دے دیا، وزارت داخلہ یواے ای کے مطابق شہری حفاظتی اقدامات پر عمل اور سرکاری ہدایات کی پابندی کے ساتھ معمول کی سرگرمیاں دوبارہ شروع کر سکتے ہیں۔ متحدہ عرب امارات کی وزارتِ داخلہ نے شہریوں اور مقیم افراد کا ان کے تعاون پر شکریہ ادا کیا ہے اور کہا ہے کہ صورتِ حال فی الوقت محفوظ ہے۔
وزارت نے کہا کہ تمام افراد احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے، ضروری حفاظتی اقدامات پر عمل کرتے ہوئے اور سرکاری ہدایات کی پابندی کے ساتھ اپنی معمول کی سرگرمیاں دوبارہ شروع کر سکتے ہیں۔ اس سے قبل متحدہ عرب امارات کی وزارتِ داخلہ نے موجودہ صورتِ حال اور ممکنہ میزائل خطرات کے پیشِ نظر شہریوں اور مقیم افراد پر زور دیا ہے کہ وہ فوری طور پر قریب ترین محفوظ عمارت میں پناہ لیں اور کھڑکیوں، دروازوں اور کھلے مقامات سے دور رہیں۔
تمام افراد کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ محفوظ جگہ پر موجود رہیں اور حکام کی جانب سے مزید ہدایات کا انتظار کریں۔ دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کو امریکی علاقہ قرار دےدیا اور اس کا نیا نقشہ بھی شیئر کر دیا ہے۔ ایکس ٹروتھ سوشل پر صدرٹرمپ نے آبنائے ہرمز کا نقشہ شیئر کیا جس پر ’’ نیا امریکی علاقہ ‘‘ درج ہے۔ نقشے کی تصویر میں اسٹریٹجک آبی گزرگاہ کے گرد ایک دائرے کی صورت شامل ہے، یہ خلیج عرب کے داخلی راستے پر ایران اور عمان کے درمیان واقع علاقہ ہے،جہاں پر نیو یو ایس ٹیریٹری کے الفاظ دکھائے گئے ہیں۔
یہ پوسٹ صدر کی سوشل پوسٹ ایک دن بعد سامنے آئی جب انہوں نے کہا تھا کہ آبنائے کو امریکی علاقہ کہنا بہت اچھا خیال تھا۔ اوول آفس میں صحافیوں کے سوال پر انہوں نے کہا کہ میرا مطلب ہے کہ ہم اسے ناکہ بندی کے ذریعے کنٹرول کرتے ہیں۔ دوسری جانب قطر نے آبنائے ہرمز میں تازہ حملے کے بعد کہا ہے کہ ثالث امریکا ایران مذاکرات سے پہلے ایران عمان دو طرفہ معاہدے کے منتظر ہیں، اسی طرح آبنائے ہرمز میں جہازرانی سست ہونے اور تیل کی قیمتوں میں اضافے کے ساتھ ہی ایران کی کشیدگی بڑھانے کی دھمکی دی ہے۔
دوحہ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے قطر کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ آبنائے ہرمز معاہدہ ہونے سے امریکا ایران مذاکرات بحالی کی راہ ہموار ہوجائے گی۔ ایرانی پائلٹوں کے معاملے پر ایران اور قطر براہ راست رابطے میں ہیں۔ اس معاملے پر ایرانی وفد کے دورے کی دعوت برقرار ہے، ایران نے جواب نہیں دیا۔ قطر کی وزارت خارجہ کے ترجمان ماجد الانصاری کا کہنا ہے کہ ثالث امریکا ایران مذاکرات سے پہلے ایران اور عمان دو طرفہ معاہدے کے منتظر ہیں۔
قطری ترجمان نے دوحہ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آبنائے ہرمز معاہدہ ہونے سے امریکا ایران مذاکرات بحالی کی راہ ہموار ہوجائے گی۔ ایرانی پائلٹوں کے معاملے پر ایران اور قطر براہ راست رابطے میں ہیں۔ اس معاملے پر ایرانی وفد کے دورے کی دعوت برقرار ہے، ایران نے جواب نہیں دیا۔ مزید برآں ترجمان قطری وزارت خارجہ نے کہا کہ پائلٹوں کے معاملے میں ریڈ کراس کی مداخلت کی درخواست ایران کا حربہ ہے۔
قطری وزارت خارجہ نے تین ایرانی پائلٹس کو حراست میں لینے کی تردید کرتے ہوئے ایرانی حکام کو بات چئت کیلئے دوحہ آنے کی دعوت دی۔ قطری وزارت خارجہ نے جاری بیان میں کہا کہ ہم نے ایرانیوں سے کہا کہ وہ پائلٹ کے معاملے پر ایک تکنیکی ٹیم قطر بھیجے۔ تکنیکی ٹیم دوحہ آئے تاکہ تباہ ہونے والے لڑاکا طیاروں کے معاملے کا جائزہ لیا جا سکے، اس واقعے میں 2 پائلٹ موجود تھے جن میں سے ایک کی لاش 13 مارچ کو برآمد ہوئی، پائلٹ کی لاش ایران کے حوالے کر دی گئی تھی۔
