وزیراعظم نے اپوزیشن کو دوبارہ مذاکرات کی پیشکش کر دی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ حکومت اپوزیشن کے ساتھ بامقصد بات چیت کے لیے تیار ہے اور انہیں دوبارہ مذاکرات کی پیش کرتے ہیں۔

وفاقی کابینہ اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ قومی اسمبلی اور کابینہ کے اجلاسوں میں بھی کہہ چکا ہوں کہ ہم بات چیت کے لیے تیار ہیں، اپوزیشن معاملات کو بات چیت سے حل کرے تاکہ ملک کی معاشی ترقی اور جمہوریت کو تقویت دے سکیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ تالی دونوں ہاتھوں سے بجتی ہے، اب اپوزیشن پر منحصر ہے کہ وہ کب تک مذاکرات کی میز پر آتے ہیں، ہم نے ہمیشہ مکالمے کو ہی ترجیح دی۔

پیٹرولیم مصنوعات سے متعلق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ وزارت پیٹرولیم کی کاوشیں قابل تحسین ہیں، حکومت نے مشکل حالات میں عوام کو ریلیف دینے کے لیے 128 ارب روپے مختص کیے اور اس کے لیے وفاقی حکومت نے پی ایس ڈی پی میں کتوتی کی۔

شہباز شریف نے کہا کہ ڈیزل کی قیمت میں 32 روپے فی لیٹر کمی خوش آئند ہے، حکومت عام آدمی اور عوام کو ہر طرح کا ریلیف دینے کے لیے کوشاں ہیں۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان تونائی درآمد کرنے والا ملک ہے اور عالمی صورتحال کے اثرات پاکستان پر بھی مرتب ہو رہے ہیں، خطے کے کئی ممالک میں ریفائنریز اور گیس پلانٹ بند ہیں۔

WhatsApp
Get Alert