وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک کے 2 بھانجے ن لیگ میں شامل ہو گئے

نوشہرہ(قدرت روزنامہ)وزیردفاع پرویز خٹک کے دو بھانجے مسلم لیگ (ن) میں شامل ہوگئے۔وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک کے بھانجوں جلال خٹک اور بلال خٹک نے پاکستان تحریک انصاف کو چھوڑ کر مسلم لیگ (ن) میں شمولیت اختیار کرلی ۔شمولیتی پریس کانفرنس کے موقع پر امیر مقام نے دونوں کو مسلم لیگ کی ٹوپی اور مفلر پہنائے جبکہ اس موقع پرامیر مقام کا کہنا تھا کہ وقت آگیا ہے کہ ایماندار لوگ (ن) لیگ میں واپس آئیں گے، ملک کو آئی ایم ایف کے پاس گروی رکھ دیا ہے ، عمران خان نے اپنے منشورکو ایک ایک کرکے تباہ کردیا ہے

، عمران خان جھوٹ پرجھوٹ بولنے پر دلیری دکھا رہے ہیں اورعمران خان نے جھوٹ اور یوٹرن میں پی ایچ ڈی کرلی ہے۔امیرمقام نے کہا کہ پی ٹی آئی میں با ضمیر لوگوں سے اپیل ہے اب وہ نوازشریف کا ساتھ دیں ، عمران خان کی جھوٹ تو فارن فنڈنگ میں بھی سامنے آ گئی ہے ، یہ ملک ہم سب کا ہے ، ملک کو مشکلات سے نکال لیں گے ، قوم سے جو وعدے کئے تھے وہ پورے نہیں کئے ، اب کئی لوگ لائن پر ہیں اور اب وہ رفتہ رفتہ شامل ہو نگے۔مسلم لیگ (ن) میں شامل ہونے والے جلال خٹک کا کہنا تھا کہ کئی سالوں سے پی ٹی آئی کے ساتھ وابستگی رہی ، تحریک انصاف کو چھوڑ کر نواز شریف کے قافلے میں شامل ہو رہے ہیں اور اگلا دور حکومت میاں نواز شریف کا ہوگا۔

Recent Posts

ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا رواں ماہ دورہِ پاکستان کا امکان، پرتپاک استقبال کی تیاریاں جاری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سعودی ولی عہد اور وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان آئندہ ہفتے دورہ…

1 min ago

سرفراز بگٹی نے غیر قانونی طور پر الیکشن لڑا، ووٹوں کی تصدیق کرائی جائے، نوابزادہ گہرام بگٹی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)جمہوری وطن پارٹی کے صوبائی صدر سابق صوبائی وزیر اور بلوچستان اسمبلی کے حلقہ…

9 mins ago

حکمران اقتدار کو طول دینے کیلئے منفی اقدامات کر رہے ہیں ، امان اللہ کنرانی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سابق صدر امان اللہ کنرانی نے کہاہےکہ موجودہ…

13 mins ago

گوادر میں باڑ لگانے کیخلاف بی این پی کی پٹیشن، کمشنر مکران، ڈی سی گوادر فریق

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان ہائیکورٹ میں گوادر میں باڑ لگانے سے متعلق آئینی درخواست دائر کر دی…

21 mins ago

چمن دھرنے کے شرکا پر حملہ، ملوث اہلکاروں پر مقدمہ درج کیا جائے، تحریک تحفظ آئین پاکستان

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)تحریک تحفظ آئین پاکستان کے زیر اہتمام چمن پرلت پر ایف سی ، ڈپٹی…

27 mins ago

نجی سکولوں کے بعد سرکاری سکول کے پرنسپل صاحبان بھی وردی مافیا کا حصہ بن گئے

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)نجی سکولوں کے بعد سرکاری سکول کے پرنسپل صاحبان بھی وردی مافیا کا۔حصہ…

36 mins ago