آئمہ بیگ میوزک کنسرٹ کے دوران لڑکے کے نازیبا اشاروں پر برہم ہو گئیں

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پاکستانی معروف گلوکارہ آئمہ بیگ کے ساتھ میوزک کنسرٹ کے دوران بدتمیزی کا واقعہ پیش آیا ہے۔گلوکارہ آئمہ بیگ میوزک کنسرٹ کے دوران لڑکے کے نازیبا اشاروں پر برہم ہو گئیں۔انہوں نے لاہور میں نجی کالج کے میوزک کنسرٹ میں اپنی خوبصورت آواز کا جادو جگایا تھا جہاں یہ واقعہ پیش آیا۔میوزک کنسرٹ کے دوران ایک لڑکے کی جانب سے نازیبا اشارے کیے گئے،آئمہ بیگ نے برہم ہوتے ہوئے اسٹیج پر ہی نامعلوم لڑکے کو جھاڑ پلا دی اور کہا کہ وہ بھی لاہوری ہیں، وہ ایسے اشاروں سے ڈرنے والی نہیں ہیں۔
گلوکارہ کی مذکورہ ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہو گئی ہے۔ویڈیو میں آئمہ بیگ نازیبا اشارے کرنے والے لڑکے کو گندا کیڑا قرار دیتی ہیں۔

جس پر کنسرٹ میں موجود دوسرے لوگ مذکورہ شخص کے خلاف نعرے بازی کرتے دکھائی دیتے ہیں۔

اس سے قبل بھہ آئمہ بیگ کے کنسرٹ میں ایسا واقعہ پیش آیا تھا۔دسمبر2021ء میں آئمہ بیگ کی جانب سے نجی کالج میں کیے گئے میوزک کنسرٹ کے دوران چند اوباش لڑکوں نے ان سے بدتمیزی کی، آئمہ بیگ کے کنسرٹ کی وائرل ہوتی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا تھا کہ اسٹیج کے قریب کھڑے کچھ لڑکے اٴْن سے بد تمیزی سے پیش آ رہے ہیں۔
آئمہ بیگ پیچھے ہٹتے ہوئے کہہ رہی ہیں کہ ’دیکھو بد تمیزی کرو گے تو میں شو چھوڑ کر واپس چلی جائوں گی، کسی ایک کی وجہ سے جو سارے یہاں اچھے لوگ کنسرٹ انجوائے کرنے آئے ہوئے ہیں اٴْن کے ساتھ یہ برا ہو جائے گا۔‘دوسری جانب فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے انکم ٹیکس ادا نہ کرنے پر گلو کارہ آئمہ بیگ کو نوٹس جاری کردیا ہے۔ ایف بی آر نے انکم ٹیکس ادانہ کرنے پر گلوکارہ آئمہ بیگ کے خلاف کاروائی کا آغاز کردیا ہے، ایف بی آر کے مطابق آئمہ نے2018،2019اور2020 کا انکم ٹیکس جمع نہیں کروایا۔ ایف بی آر کے مطابق گلوکارہ ساڑھے 8 کروڑروپے سے زائد کی نادہندہ ہیں ۔

Recent Posts

میرےاستعفے کے فیصلے کا شیر افضل مروت سے کوئی تعلق نہیں، اعظم سواتی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)رہنما پاکستان تحریک انصاف اعظم سواتی نے پارٹی کی کمیٹیوں سے اپنے…

5 mins ago

بابر اعظم نے ویرات کوہلی کا ریکارڈ برابر کردیا

لاہورـ(قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ففٹی پلس…

9 mins ago

خیبرپختونخوا اسمبلی :عمران خان اور بشریٰ بی بی کی رہائی کیلئے قرارداد منظور

پشاور (قدرت روزنامہ)خیبرپختونخوا اسمبلی میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور سابق خاتون اول…

1 hour ago

پیپلزپارٹی نےوفاقی کابینہ میں شمولیت سے متعلق اہم فیصلہ کرلیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پیپلزپارٹی نے بجٹ سے قبل اور بعد میں بھی وفاقی کابینہ کا…

2 hours ago

سگریٹ انڈسٹری میں ٹیکس چوری سے سالانہ اربوں روپے نقصان کا انکشاف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملک میں سگریٹ انڈسٹری میں ٹیکس چوری سے سالانہ 300 ارب سے…

2 hours ago

جماعت اسلامی نے اتحادی حکومت کی سیاست کو ناکام قرار دیدیا

لاہور (قدرت روزنامہ)جماعت اسلامی پاکستان کے نائب امیر لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ پاکستان…

2 hours ago