ایران کا کویت پر میزائل اور ڈرون حملہ، فضائی دفاعی نظام نے حملہ ناکام بنا دیا

کویت (قدرت روزنامہ)امریکی حملوں کے جواب میں ایران مشرق وسطی میں موجود امریکی اڈوں کو نشانہ بنا رہا ہے،ایران نے کویت کو میزائل اور ڈرون حملوں سے نشانہ بنا ڈالا۔
کویتی حکام کےمطابق ایران کی جانب سے میزائل اور ڈرون حملوں کی اطلاعات کے بعد ملک کا فضائی دفاعی نظام فوری طور پر متحرک کردیا گیا۔
حکام کاکہنا ہےکہ فضائی دفاعی نظام نےکارروائی کرتے ہوئے آنے والےمیزائلوں اور ڈرونز کو کامیابی سے ناکام بنا دیا،تاہم حملوں کے حوالے سے مزید تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔
کویتی حکام نےحملوں کو ایرانی جارحیت کا حصہ قرار دیتے ہوئے شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کی ہے۔
ایران سے کشیدگی، امریکا نے مشرق وسطیٰ میں فوجی تعیناتی بڑھا دی
دوسری جانب امریکا نےایران کےساتھ جاری کشیدگی کےتناظرمیں مشرقِ وسطیٰ میں اپنی فوجی تعیناتی کی مدت 2027 تک بڑھا دی،امریکی وزیرِدفاع پیٹ ہیگستھ نےخطےمیں تعینات امریکی فوجیوں کی موجودگی میں توسیع کی منظوری دیدی۔
امریکی بحری،فضائی اور دیگر دفاعی یونٹس خطےمیں بدستور موجود رہیں گے،مشرقِ وسطیٰ میں تقریباً 50 ہزار امریکی فوجی تعینات ہیں۔
