میں اپنے بیان پر قائم ہوں، اراکین حلف اٹھائیں کہ مہاجر کا لفظ نہیں کہا، ثابت ہوا تو استعفیٰ دے دوں گا: صوبائی وزیر صادق عمرانی

پیپلز پارٹی نے صوبے میں امن و امان کے لیے قربانیاں دی ہیں، میں خود بھی دہشت گردی سے متاثر ہوا ہوں: صادق عمرانی


بلوچستان اسمبلی نے صادق عمرانی کے خلاف مشترکہ مذمتی قرارداد منظور کر لی، 31 اگست اور آج کی کارروائی سے الفاظ حذف کرنے کی رولنگ
کوئٹہ (ڈیلی قدرت کوئٹہ) بلوچستان اسمبلی میں صوبائی وزیر میر محمد صادق عمرانی نے اپنے خلاف پیش کی جانے والی قرارداد پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نے صوبے میں امن و امان کے لیے بے شمار قربانیاں دی ہیں اور وہ خود بھی دہشت گردی سے متاثر ہوئے ہیں۔ انہوں نے دوٹوک الفاظ میں کہا کہ وہ اپنے بیان پر اب بھی قائم ہیں اور انہوں نے بلوچستان کی سرزمین کے لیے قربانیاں دی ہیں۔ صادق عمرانی نے چیلنج کرتے ہوئے کہا کہ اراکین اسمبلی حلفاً کہیں کہ انہوں نے بلوچستان کے لوگوں کو مہاجر کہا ہے، اور اگر وہ یہ ثابت نہ کر سکے تو وہ اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیں گے۔
ایوان میں جاری اس گرما گرمی کے دوران بلوچستان اسمبلی نے صوبائی وزیر کے خلاف پیش کی جانے والی مشترکہ مذمتی قرارداد کو کثرتِ رائے سے منظور کر لیا۔ معاملے کی حساسیت کو دیکھتے ہوئے اسپیکر بلوچستان اسمبلی نے رولنگ جاری کی کہ مورخہ 31 اگست اور آج کی کارروائی کے دوران کہے گئے متنازع اور ناپسندیدہ الفاظ کو اسمبلی کی کارروائی سے فوری طور پر حذف کر دیا جائے۔

WhatsApp
Get Alert