نئی پاسپورٹ ایپلیکیشن کے حوالے سے بڑی خوشخبری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ڈائریکٹر جنرل امیگریشن اینڈ پاسپورٹس محمد علی رندھاوا نے نئی پاسپورٹ ایپلیکیشن کے نفاذ کو تیز کرنے کا حکم دے دیا۔

ڈی جی امیگریشن اینڈ پاسپورٹس محمد علی رندھاوا نے تمام زونل ہیڈز کے ساتھ اجلاس صدارت کی جس میں پاسپورٹ دفاتر میں سکیورٹی اور حفاظتی انتظامات مزید مؤثر بنانے کی ہدایات جاری کیں تاکہ عوام اور عملے کے تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے۔

محمد علی رندھاوا نے تمام فیلڈ دفاتر کو آئی ٹی انفراسٹرکچر اپ گریڈ کرنے اور پاسپورٹ ایپلیکیشن کے نفاذ کو تیز کرنے کا احکامات جاری کیے۔

اجلاس میں تمام پاسپورٹ ڈیٹا انٹری کاؤنٹرز پر ڈبل اسکرین سسٹم نصب کرنے کی بھی ہدایت کی گئی تاکہ درخواست گزار اپنی ذاتی معلومات خود دیکھ، تصدیق اور درست کر سکیں۔

انہوں نے دفاتر میں عوام اور عملے کی حفاظت و سکیورٹی کے مؤثر انتظامات یقینی بنانے کی ہدایت کی، دفاتر میں محفوظ، منظم اور سکیور ماحول، واضح داخلی و خارجی راستوں، مناسب ہنگامی انتظامات اور دیگر ضروری حفاظتی اقدامات کو یقینی بنانے پر زور دیا۔

ڈی جی امیگریشن اینڈ پاسپورٹس نے ہدایت کی کہ عوام کو بہتر، محفوظ، شفاف اور مؤثر پاسپورٹ سروسز کی فراہمی کیلیے تمام اقدامات پر مؤثر عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔

WhatsApp
Get Alert