’ہمارے لیے حکومت مرگئی‘ مہنگائی کے مارے لاہوری تاجر کا اینکر کے سوال پر جواب


لاہور (قدرت روزنامہ) لاہور کے تاریخی تجارتی مرکز انارکلی بازار میں موجود ایک مقامی تاجر نے ملک کی موجودہ معاشی صورتحال اور حکومتی پالیسیوں کے خلاف تندوتیز اور جذباتی بیان دے دیا۔ نجی ٹی وی چینل لاہور رنگ کے ایک اینکر پرسن کی جانب سے جب انارکلی بازار کے تاجر سے سوال پوچھا گیا کہ ’کیا آپ موجودہ حکومت سے خوش ہیں؟ تو تاجر نے کسی بھی قسم کی ہچکچاہٹ کے بغیر ناصرف حکومت کو آڑے ہاتھوں لیا بلکہ منفرد انداز میں اپنے دل کا غبار نکالا۔

تاجر نے کہا کہ ’ہم اس حکومت سے بالکل خوش نہیں ہیں! مثال کے طور پر اگر کسی ماں باپ کا کوئی بچہ برا اور ناخلف نکل آئے، تو والدین تنگ آ کر کہتے ہیں کہ اسے گھر سے نکال دو، یہ ہمارے لیے مر چکا ہے، بالکل اسی طرح آج ہم تاجر بھی یہی کہتے ہیں کہ ہمارے لیے ہماری یہ حکومت مر چکی ہے!‘۔

حکومت اور سیاسی قیادت پر مزید تنقید کرتے ہوئے تاجر نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کا ذکر کیا اور ایک چیلنجنگ انداز میں دعویٰ کیا کہ ’اگر آج عمران خان جیل سے باہر آ جائے، تو یہ سارے کے سارے چور اچکے 11 ارب روپے کے لگژری جہاز میں بیٹھ کر ملک سے نہ بھاگے تو پھر ہمیں بھی کبھی اس انارکلی بازار میں نہ دیکھنا!‘۔

WhatsApp
Get Alert