پاسپورٹ ڈیلیوری کاؤنٹرز کے حوالے سے بڑی خوشخبری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) ملک بھر میں قائم پاسپورٹ ڈیلیوری کاؤنٹرز کے حوالے سے اہم فیصلہ کر لیا گیا جس سے شہریوں کی بڑی مشکل حل ہوگئی۔

محکمہ امیگریشن اینڈ پاسپورٹس نے اعلان کیا ہے کہ ملک بھر میں پاسپورٹ ڈیلیوری کاؤنٹرز ہر ہفتے صبح 8 سے شام 4 بجے تک کھلے رہیں گے، شہریوں کیلیے یہ سہولت دو ماہ تک جاری رہے گی۔

شہری اب ہفتے کے روز بھی اپنے تیار پاسپورٹس وصول کر سکیں گے۔

ڈائریکٹر جنرل امیگریشن اینڈ پاسپورٹس محمد علی رندھاوا نے شہریوں کو تیار پاسپورٹس جلد وصول کرنے کا مشورہ دیا، معمول کے دفتری اوقات میں نہ آنے والے شہری ہفتہ وار سہولت سے فائدہ اٹھائیں۔

محکمہ امیگریشن اینڈ پاسپورٹس ے مطابق چھ ماہ سے زائد عرصے تک وصول نہ کیے گئے پاسپورٹس حکومتی پالیسی کے مطابق تلف ہوں گے، محمد علی رندھاوا نے درخواست گزاروں سے بروقت پاسپورٹس وصول کرنے کی اپیل کی۔

WhatsApp
Get Alert