شہریوں کیلئے خوشخبری، ملک بھر میں پاسپورٹ ڈیلیوری کاؤنٹرز ہفتے کے روز بھی کھلے رکھنے کا اعلان

جو پاسپورٹس 6 ماہ سے زائد عرصہ سے دفاتر میں پڑے ہیں اور شہریوں نے انہیں وصول نہیں کیا، وہ منسوخ کر کے تلف کردیئے جائیں گے


اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاسپورٹ کے حصول کے منتظر شہریوں کی سہولت کے لیے محکمہ پاسپورٹس اینڈ امیگریشن نے ملک بھر میں تمام پاسپورٹ ڈیلیوری کاؤنٹرز کو ہر ہفتے کے روز بھی کھلا رکھنے کا اعلان کردیا۔ محکمہ پاسپورٹس کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق یہ خصوصی اقدام شہریوں کی سہولت اور تیار شدہ پاسپورٹس کی جلد از جلد ڈیلیوری کو یقینی بنانے کے لیے اٹھایا گیا ہے۔
بتایا گیا ہے کہ ملک بھر کے تمام پاسپورٹ دفاتر میں ڈیلیوری کاؤنٹرز ہفتے کے روز صبح 8:00 بجے سے لے کر شام 4:00 بجے تک بلا تعطل کھلے رہیں گے، ہفتے کے روز پاسپورٹ کی فراہمی کا یہ خصوصی سلسلہ مسلسل 2 ماہ تک جاری رہے گا، جس سے ملازمت پیشہ اور مصروف شہریوں کو بڑی راحت ملے گی۔
محکمہ پاسپورٹس کے اعلامیے میں شہریوں کو ایک انتہائی اہم انتباہ بھی جاری کیا گیا ہے کہ وہ تمام تیار شدہ پاسپورٹس جو گزشتہ 6 ماہ سے زائد عرصے سے دفاتر میں پڑے ہیں اور شہریوں نے انہیں وصول نہیں کیا، حکومتی پالیسی کے مطابق منسوخ کر کے تلف کردیئے جائیں گے۔
حکام نے تمام شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اس خصو صی سہولت سے فائد ہ اٹھاتے ہوئے ہفتے کے روز اپنے متعلقہ پاسپورٹ دفاتر سے اپنے تیار شدہ پاسپورٹس فوری طور پر وصول کریں۔
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 05 ستمبر 2026ء) پاسپورٹ کے حصول کے منتظر شہریوں کی سہولت کے لیے محکمہ پاسپورٹس اینڈ امیگریشن نے ملک بھر میں تمام پاسپورٹ ڈیلیوری کاؤنٹرز کو ہر ہفتے کے روز بھی کھلا رکھنے کا اعلان کردیا۔
محکمہ پاسپورٹس کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق یہ خصوصی اقدام شہریوں کی سہولت اور تیار شدہ پاسپورٹس کی جلد از جلد ڈیلیوری کو یقینی بنانے کے لیے اٹھایا گیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ ملک بھر کے تمام پاسپورٹ دفاتر میں ڈیلیوری کاؤنٹرز ہفتے کے روز صبح 8:00 بجے سے لے کر شام 4:00 بجے تک بلا تعطل کھلے رہیں گے، ہفتے کے روز پاسپورٹ کی فراہمی کا یہ خصوصی سلسلہ مسلسل 2 ماہ تک جاری رہے گا، جس سے ملازمت پیشہ اور مصروف شہریوں کو بڑی راحت ملے گی۔
محکمہ پاسپورٹس کے اعلامیے میں شہریوں کو ایک انتہائی اہم انتباہ بھی جاری کیا گیا ہے کہ وہ تمام تیار شدہ پاسپورٹس جو گزشتہ 6 ماہ سے زائد عرصے سے دفاتر میں پڑے ہیں اور شہریوں نے انہیں وصول نہیں کیا، حکومتی پالیسی کے مطابق منسوخ کر کے تلف کردیئے جائیں گے۔ حکام نے تمام شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اس خصو صی سہولت سے فائد ہ اٹھاتے ہوئے ہفتے کے روز اپنے متعلقہ پاسپورٹ دفاتر سے اپنے تیار شدہ پاسپورٹس فوری طور پر وصول کریں۔

WhatsApp
Get Alert