نواب شاہ کے باشعور عوام نے ثابت کر دیا یہ شہر عمران خان کا ہے، زرداری تو گئے: وزیراعلیٰ سہیل آفریدی

نواب شاہ (قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کا کہنا ہے کہ نوابشاہ عمران خن کا ہے زرداری تو گئے۔

نجی ٹی وی چینل ’’ اے آر وائی نیوز‘‘ کے مطابق نوابشاہ میں پی ٹی آئی اسٹریٹ موومنٹ کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا کہ عوام کے ووٹوں سے آنے والے حقیقی لیڈر ہوتے ہیں، چور دروازوں سے اقتدار میں آنے والے لیڈر نہیں گیدڑ ہوتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ نواب شاہ کے غیرت مند عوام کے جوش و جذبے کو سلام پیش کرتا ہوں، نواب شاہ کے باشعور عوام نے ثابت کر دیا یہ شہر بانی پی ٹی آئی کا ہے، اب زرداری تو گئے۔

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا نے کہا کہ میں ایک مڈل کلاس پس منظر سے تعلق رکھتا ہوں، رکشوں پر سفر کر کے میں آج اس مقام تک پہنچا ہوں۔

سہیل آفریدی نے کہا کہ عمران خان اپنے لیے نہیں بلکہ قوم کے بچوں کے مستقبل کی خاطر قید کاٹ رہے ہیں، بانی پی ٹی آئی ہی پاکستان کے واحد اور حقیقی طور پر بے خوف اور نڈر لیڈر ہیں، ان کے دور اقتدار میں ملک کا قرضہ 43 ہزار ارب تھا جو اب 97 ہزار ارب ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت عدالتوں کے واضح احکامات کے باوجود عمران خان کو ہسپتال منتقل نہیں کر رہی، ہم ان کی رہائی اور انصاف کے لیے 27 ستمبر کو سڑکوں پر نکلیں گے۔

WhatsApp
Get Alert