محکمہ تعلیم سندھ کی رپورٹ کے مطابق 2026 میں سرکاری اسکولوں میں 1561 اساتذہ انڈرمیٹرک بھرتی کئے گئے

لاہور (قدرت روزنامہ ) سینئر صحافی حامد میر کا کہنا ہے کہ محکمہ تعلیم سندھ کی رپورٹ کے مطابق 2026 میں سرکاری اسکولوں میں 1561 اساتذہ انڈرمیٹرک بھرتی کئے گئے، میں آپ سے ہاتھ باندھ کے پوچھتا ہوں جب آپ اگلے جہاں جائیں گے اور بینظیربھٹو سے ملاقات ہوگی تو کیا جواب دینگے؟ آج نجی یونیورسٹی میں نئے صوبوں سے متعلق نشست سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان آج بھی نوآبادیاتی انگریز دور کے قوانین موجود ہیں وہ صوبوں کی وجہ سے نہیں ہیں، وہ کسی اور کی وجہ سے قائم ہیں، اگر آپ کہیں کہ موجودہ صوبوں کی حدود انگریز دور کی ہیں، ان کو ہم نے دوبارہ ڈرا کرنا ہے، اس پر ہم آپ کی بات مان لیتے ہیں، پاکستان میں یہ جو دفعہ 144 آج بھی نافذ ہے، جس کے تحت ہر کسی کو گرفتار کرلیا جاتا ہے یہ کون لے کر آیا تھا؟
بغاوت کا قانون 124اے یہ بھی انگریز دور کا قانون چل رہا ہے، ابھی بھی صحافیوں ورکرز کو اس قانون کے تحت اندر کردیا جاتا ہے۔

آج گرفتاری پہلے ہوتی ہے اور مقدمہ بعد میں درج ہوتا ہے، جب قائداعظم کا حوالہ دیتے ہیں تو یاد رکھیں وہ قانون کی حکمرانی پر یقین رکھتے تھے۔ جبکہ قائداعظم نے 1919میں انگریزوں کے قانون کے خلاف اسمبلی سے استعفا دے دیا تھا، وہ یہ تھا کہ بغیر مقدمے کے گرفتار کرلیا جاتا تھا۔ حامد میر نے کہا کہ سندھ ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی رپورٹ کے مطابق 2026 میں سندھ کے سرکاری اسکولوں میں جو اساتذہ بھرتی کیے گئے ہیں ان میں سے 1561 اساتذہ under metric ہیں۔

اب میں آپ سے ہاتھ باندھ کے پوچھتا ہو جب آپ اگلے جہاں جائیں گے بینظیر بھٹو سے ملاقات ہو گی تو ان کو کیا جواب دینگے؟ کوئی پھر ان کو یہ نہیں بتائے گا کہ میڈم ہم نے پیسے لے کر بھرتی کئے تھے، سندھ اسمبلی کی سندھ کی تقسیم کے خلاف قرارداد کا احترام کرتے ہیں لیکن آپ کی بیڈ گورننس کا کوئی دفاع موجود نہیں ہے، کراچی کی میئر شپ آپ کے پاس ہے لیکن وہ مسائل کی آماجگاہ ہے۔

WhatsApp
Get Alert