یہ لوگ ذہنی مریض ہیں، میں ان کے حلق سے بھی انصاف نکال لوں گی، مومنہ اقبال

لاہور (قدرت روزنامہ) اداکارہ مومنہ اقبال نے مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی ثاقب چدھڑ کا نام لیے بغیر ہراسانی کیس پر بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ جو میری کردار کشی کر رہے ہیں، چار جگہوں پر جاکر یہ اپنی بیوی کی بھی کرتے ہیں کہ میں نے اس کو وہاں پکڑلیا وہاں پکڑلیا، جو ان کے نکاح میں ہے یہ اس کے ساتھ ایسا کر رہے ہیں، میں تو کچھ بھی نہیں، یہ لوگ ذہنی مریض ہیں، میں ان کے حلق سے بھ انصاف نکال لوں گی۔
ریحان طارق کے ساتھ پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ مومنہ اقبال نے ثاقب چڈھر کے ساتھ گہرے تعلق والے ان کے وکیل کے بیان کا شدید مذاق اڑایا، انہوں نے کہا کہ مجھے ان کی اس بات پر بہت ہنسی آتی ہے کہ ’ان کا گہرا تعلق تھا‘، چلیں میں مان لیتی ہوں کہ بہت گہرا تعلق تھا لیکن پھر کیوں تمہاری بہنیں اور بھائی میرے گھر رشتہ لینے آتے تھے؟ وہ آ کر میرے باپ کے پاؤں کیوں پکڑتے تھے؟۔

اداکارہ نے ایم پی اے ثاقب چڈھر کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے دعویٰ کیا کہ یہ جو کوٹ پہن کر آج کل عدالتوں میں گھوم رہے ہیں، وہ گوچی کا کوٹ میں نے خود انہیں گفٹ کیا تھا، یہ جگہ جگہ جا کر میری کردار کشی کر رہے ہیں، جبکہ وہ چار لوگوں میں بیٹھ کر اپنی بیوی کے بارے میں بھی یہی باتیں پھیلاتے ہیں کہ میں نے اسے وہاں پکڑ لیا اور وہاں دیکھ لیا۔
ثاقب چڈھر اور ان کی اہلیہ کے بیانات پر سوال اٹھاتے ہوئے مومنہ اقبال نے انکشاف کیا کہ جب ثاقب چڈھر خود کہتے ہیں کہ 8 ماہ سے کوئی تعلق نہیں تھا تو پھر انہوں نے مجھے وہ ویڈیو کیوں بھیجی؟ اس کے بعد ان کی بیوی نے مجھے اتنے لمبے لمبے میسجز کیے اور دھمکی دی کہ ’میں تیری شادی نہیں ہونے دوں گی‘، یہ دونوں میاں بیوی مل کر یہ سب ڈرامہ کر رہے ہیں، ان کا آپس میں اوپن میرج کا ایک سسٹم چل رہا ہے کہ تو جو مرضی کر اور میں جو مرضی کروں، اب جب دونوں فریق پھنس رہے ہیں تو ایک دوسرے کو کہہ رہے ہیں کہ تو مجھے بچالے میں تجھے بچا لوں۔

WhatsApp
Get Alert