اپنی سِم اور ڈیجیٹل اکاؤنٹس کا تحفظ کیسے کریں؟ جانیے

کراچی(قدرت روزنامہ) آج کے دور میں جہاں سائبر کرائم کے ذریعے سادہ لوح افراد کو لوٹنا عام ہو گیا ہے اپنی سم اور ڈیجیٹل اکاؤنٹس کا تحفظ ضروری ہو گیا ہے۔
سوشل میڈیا جیسے جیسے فروغ پا رہا ہے، دنیا بھر میں سائبر کرائم بھی بڑھتا جا رہا ہے اور سائبر کرمنلز مختلف طریقوں سے سادہ لوح افراد کو لوٹ رہے ہیں۔
ایسے میں صارفین کے لیے ضروری ہے کہ وہ اپنی سِم اور اس پر بنے ڈیجیٹل اکاؤنٹس کا تحفظ کریں۔ اس کے لیے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن نے انتباہ جاری کیا ہے۔
پی ٹی اے کے جاری ہدایت نامے کے مطابق ایک غیر استعمال شدہ یا ری سائیکل شدہ سِم نمبر آپ کے سوشل میڈیا اور مالی اکاؤنٹس کو غیر مجاز رسائی کے لیے بے نقاب کر سکتا ہے۔
صارفین اپنے موبائل نمبر کو اپ ڈیٹ رکھیں، پرانے لنکس کو ہٹا دیں، اور اپنی شناخت، مالیات اور قانونی حیثیت کی حفاظت کے لیے مضبوط سیکیورٹی خصوصیات کو فعال کریں۔
