پاکستان کی سی فوڈ برآمدات پہلی بار 50 کروڑ ڈالر سے تجاوز

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان کی سمندری خوراک کی برآمدات مالی سال 2025-26میں 56کروڑ 80 لاکھ ڈالر کی ریکارڈ سطح پرپہنچ گئی ہیں ۔
سی فوڈ کاشعبہ زرمبادلہ،روزگاراورسرمایہ کاری کااہم ذریعہ بن گیا ہے، پاکستان کی سی فوڈ برآمدات پہلی بار 50 کروڑ ڈالر سے تجاوز کر گئی ہیں اور دو سال میں سی فوڈ برآمدات میں تقریباً 40 فیصد اضافہ ریکارڈکیاگیا۔ مالی سال 2023-24میں سی فوڈ برآمدات 40 کروڑ 60 لاکھ ڈالرتھیں جو اگلے سال بڑھ کر 48 کروڑ 90 لاکھ ڈالر رہیں ۔ بہتر معیار اور ویلیو ایڈیشن سے سی فوڈ برآمدات مزید بڑھنے کی توقع بھی ظاہر کی جا رہی ہے ۔
