صدر کراچی بار کی وزیر داخلہ محسن نقوی کو سخت وارننگ، صوبوں کی تقسیم پر کھل کر مخالفت

کراچی (قدرت روزنامہ) کراچی بار ایسوسی ایشن کے صدر عامر نواز وڑائچ نے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کو سخت ترین الفاظ میں انتباہ جاری کیا ہے کہ اگر انہوں نے سندھ کی تقسیم کے حوالے سے کوئی گفتگو یا اقدام کیا تو وکلاء برادری ان کے استعفے تک چین سے نہیں بیٹھے گی۔ کراچی میں وکلاء نمائندگان سے خطاب کرتے ہوئے بار ایسوسی ایشن کے صدر عامر نواز وڑائچ نے نئے صوبوں کی تشکیل اور سندھ کی تقسیم کے حوالے سے جاری سیاسی و آئینی بحث پر شدید برہم کا اظہار کیا، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کے بیانات اور کردار کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر اب محسن نقوی کے منہ سے ہم نے سندھ کی تقسیم کی ذرا سی بھی بات سنی، تو ہم محسن نقوی کے استعفے سے پہلے اپنے گھروں کو واپس نہیں جائیں گے، ہم بھی تو دیکھیں کہ آخر محسن نقوی کے پاس کتنی طاقت ہے۔
اگر اب محسن نقوی کے منہ سے ہم نے سندھ کی تقسیم کی بات سنی تو ہم محسن نقوی کے استعفی سے پہلے گھروں کو واپس نہیں جائے گے، ہم بھی تو دیکھیں محسن نقوی میں کتنی طاقت ہیں۔ صدر سندھ بار کی محسن نقوی کو للکار#MohsinNaqvi #Sindh #System pic.twitter.com/r6yluSiihG
— Ali Hassan (@AliJrnlst) September 7, 2026
عامر نواز وڑائچ نے ملک کے آئینی ڈھانچے اور صوبائی وحدت پر گفتگو کرتے ہوئے واضح کیا کہ وکلاء برادری سندھ جغرافیائی حیثیت یا کسی بھی قسم کی تقسیم کو ہرگز قبول نہیں کرے گی، جو آئین یا آئینی ترمیم سندھ کو تقسیم کرنے کی اجازت دے، ہم ایسے کسی بھی آئین یا ترمیم کو تسلیم نہیں کرتے، حقوق کی جنگ اور صوبائی خود مختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور اگر کسی بھی سطح پر یکطرفہ فیصلے مسلط کرنے کی کوشش کی گئی تو وکلاء سڑکوں پر نکل کر بھرپور احتجاج کریں گے۔
