فیصل آباد کے شہری کو 50 ہزار روپے بجلی کا بل آگیا

لاہور (قدرت روزنامہ) فیصل آباد کے شہری کو کو 50 ہزار روپے بجلی کا بل آگیا، بل کی ادائیگی کیلئے موٹرسائیکل بیچنے گیا تو 70 ہزار روپے کے ای چلان نکل آئے۔ ایک میڈیا رپورٹ کے مطابق شہری کا کہنا ہے کہ ہمارے گھر کا 70 ہزار روپے بجلی کا بل آگیا، ہمارے گھر میں کوئی جاکر دیکھے کچھ بھی نہیں ہے، بس تین پنکھے چلتے ہیں جو ہر گھر میں ہوتے ہیں،بل اتارنے کیلئے فیصلہ کیا کہ بائیک بیچ کر بل ادا کردیتا ہوں ۔
وہاں پتا چلا کہ 35چالان ہیں، 70 ہزار روپے کے چالان ہیں۔
سارے چالان ہیلمٹ کے ہیں، اور کوئی غلطی نہیں کی۔ حکومت سے اپیل ہے کہ غریب لوگوں کو وارننگ دے کر چھوڑ دینا چاہیئے۔ میں ایک دکان میں بائیک کا کام کرتا ہوں ۔ مجھے ایک ہزار روپے دیہاڑی ملتی ہے۔
مجھے 35چالانوں کا ایک بھی میسج نہیں آیا۔
اگر میسج آتا تو میں اتار دیتا۔
پہلے ہیلمٹ نہیں پہنتا تھا، اب سبزی لینے بھی جاتا ہوں تو ہیلمٹ پہن کے جاتا ہوں۔ میرے گھر کے ساتھ بائی پاس سڑک ہے اس لئے چالان ہوئے ہیں۔
