وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا سینئر صحافی حاجی خلیل الرحمان اور سئنیر فوٹو جرنلسٹ موسیٰ فرمان کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے روزنامہ جنگ کوئٹہ کے ریزیڈنٹ ایڈیٹر حاجی خلیل الرحمان اور سینئر فوٹو جرنلسٹ موسیٰ فرمان کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے وزیراعلیٰ نے حاجی خلیل الرحمان کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم ایک کہنہ مشق اور باوقار صحافی تھے، جنہوں نے طویل عرصے تک صحافت کے شعبے میں اپنی خدمات انجام دیں۔ ان کی وفات صحافتی برادری کے لیے ایک بڑا نقصان ہے۔ وزیراعلیٰ نے مرحوم کے اہل خانہ اور صحافتی برادری سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے اور سوگوار خاندان کو صبر و حوصلہ عطا فرمائے وزیراعلیٰ نے سینئر فوٹو جرنلسٹ موسیٰ فرمان کے انتقال پر اظہارِ افسوس کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم نے صحافت اور فوٹو جرنلزم کے شعبے میں اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کے ذریعے نمایاں خدمات انجام دیں۔ ان کی وفات صحافتی برادری بالخصوص فوٹو جرنلزم کے لیے ایک بڑا نقصان ہے۔ وزیراعلیٰ نے مرحوم کے اہل خانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں وہ سوگوار خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔
