سول اسپتال کوئٹہ میں مبینہ غفلت کی انتہا، زچگی کے بعد جڑواں بچوں میں سے ایک نومولود لاپتہ

الٹراساؤنڈ اور اسپتال رپورٹ میں جڑواں بچوں کی تصدیق، والدین کو صرف ایک بچہ دیا گیا، ورثاء کا شدید احتجاج


ایم ایس سول اسپتال کا واقعے کا سخت نوٹس، تحقیقاتی کمیٹی تشکیل، تمام حقائق سامنے لانے کا مطالبہ
کوئٹہ (ڈیلی قدرت کوئٹہ) سول اسپتال کوئٹہ میں زچگی کے دوران جڑواں بچوں کی پیدائش کے بعد ایک نومولود کے مبینہ طور پر لاپتہ ہونے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔بچوں کے والد شہزاد کے مطابق الٹراسانڈ اور اسپتال کی رپورٹ میں جڑواں بچوں کی پیدائش کا ذکر موجود ہے، تاہم اسپتال کی جانب سے انہیں صرف ایک نومولود بچہ فراہم کیا گیا، جبکہ دوسرے بچے کے بارے میں انہیں کوئی واضح معلومات نہیں دی گئیں۔والد نے مطالبہ کیا ہے کہ دوسرے نومولود کے حوالے سے تمام حقائق سامنے لائے جائیں اور معاملے کی مکمل و شفاف تحقیقات کرکے ذمہ داروں کا تعین کیا جائے۔دوسری جانب ایم ایس سول اسپتال کوئٹہ نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔ اسپتال انتظامیہ کے مطابق معاملے کی تحقیقات جاری ہیں اور تحقیقات مکمل ہونے کے بعد مزید حقائق سامنے آنے کی توقع ہے۔

WhatsApp
Get Alert