زیادہ غیرت مند تو پرویز خٹک نکلے، سعید غنی

(قدرت روزنامہ)زیادہ غیرت مند تو پرویز خٹک نکلے، سعید غنی

 سندھ کے صوبائی وزیر اطلاعات سعید غنی نے کہا ہے کہ کراچی کے لوگ بے روزگار ہو رہے ہیں گزشتہ 3ماہ سےحکومت پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھارہی ہے

سعید غنی کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم والوں سے زیادہ غیرت مند تو پرویز خٹک نکلے جو اپنا صوبہ میں گیس نا ہونے پر بول پڑے، ان کراچی کے نام نہاد ٹھیکیداروں ایم کیوایم کو شرم نا آئی کے کراچی میں گیس نا ہونے پر بولتے، چینی،پیٹرول بحران اس حکومت نے پیدا کیے ،پرویزخٹک نے اجلاس میں ہمت توکی کہ ان کے علاقے میں گیس نہیں آرہی نیپرا نے جنوری کی بجلی بلوں میں اضافہ کیا،تیل سے بجلی بنائی جارہی جو مہنگی ثابت ہوتی ہے آپ کی فصلیں تباہ ہورہی ہیں اور گندم کی فصل متاثر ہونے کا مطلب یہ ہے کہ آٹے کا بحران ایک مرتبہ پھر پیدا ہوگا ایل این جی میں کرپشن ہوئی ،گیس بحران سب کے سامنے ہے، ایل این جی بروقت نہ منگوانے کی سزاعوام کوکیوں دی جارہی ہے؟ حکومتی نالائقی اورنااہلی کی سزاعوام کو دی جارہی ہے ،ادویات کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہورہا ہے ،ملک میں گیس کابحران ہے،صنعتوں کوگیس نہیں مل رہی،

سعید غنی کا مزید کہنا تھا کہ جب نیپرا نے اضافے کی منظوری دی تو دو ممبر نے اختلاف کیا، تیل سے بجلی مہنگی بنائی جا رہی جو مہنگی ہوتی اس میں میرا اور آپکا قصور کیا ہے، سزا پاکستان کے عوام کو کیوں دی جا رہی ہے، نالائقی، نااہلی وفاقی حکومت کی اور سزا پاکستان کے عوام کو دی جا رہی، پورے ملک میں کسانون‌کو کھاد نہیں مل رہی، فصلیں تباہ ہو رہی ہیں، نتیجہ نکلے گا کہ گندم کی فصل تباہ ہو گی اور پھر آٹے کا بحران پیدا ہو گا، چینی کا بحران پیدا ہوا، پٹرول کا بحران ہوا، یہ وہ ایشور ہیں جو عوام کے ایشو ہیں اور ہر آدمی اسکا سامنا کر رہا ہے، عوام کے حقوق کی بات کرنے والی جماعتیں خاموش ہیں، بجلی، گیس، یوریا، چینی، گندم بحران پر ایک لفظ بھی انکے منہ سے نہیں نکلا،

. .

متعلقہ خبریں