یمن میں حوثیوں کی پیش قدمی جاری، آبنائے ہرمز کے بعد باب المندب کی بندش کا خدشہ

یمن (قدرت روزنامہ)یمن میں حوثیوں اور حکومتی فورسز کے درمیان لڑائی میں شدت آگئی ہے۔ یمن میں حوثیوں کی پیش قدمی جاری ہے جبکہ یمنی فوج نے عالمی برادری سے حوثیوں کے خلاف جنگ میں حمایت کی اپیل کردی۔

عالمی میڈیا کے مطابق یمن میں حوثی دوسری اہم اسٹرٹیجک گزرگاہ کے قریب پہنچ گئے۔ حوثیوں نے ساحلی شہر المخا پر کںٹرول کا دعویٰ کردیا۔ صورتحال کے پیش نظر آبنائے ہرمز کے بعد باب المندب کی بندش کا بھی خدشہ ہے۔

ایرانی میڈیا کے مطابق حوثی جنگجوؤں نے یمن کے مغربی صوبے تعز میں اہم علاقوں کے ساتھ الخالد اور جبل النصر کے فوجی اڈوں پر بھی قبضہ کرلیا ہے جبکہ ان کی پیش قدمی بحیرہ احمر کے ساحلی علاقے میں واقع المخا بندرگاہ کے داخلی حصوں تک پہنچ گئی ہے۔

رپورٹس میں مزید دعویٰ کیا گیا ہے کہ حوث یوں نے المخا ایئرپورٹ بھی اپنے قبضے میں لے لیا ہے، جبکہ مزاحمت کرنے والے عناصر کی جانب سے بڑی تعداد میں ہتھیار ڈالنے کا بھی بتایا گیا ہے۔

خیال رہے کہ باب المندب دنیا کی اہم ترین سمندری گزرگاہوں میں شمار ہوتا ہے، جہاں سے تیل، گیس اور غذائی اجناس سمیت عالمی تجارت کا بڑا حصہ گزرتا ہے۔

یمن میں حوثیوں کی ساحلی علاقوں کی جانب پیش قدمی، سعودی عرب پر مسلسل حملے اور جوابی فضائی کارروائیوں نے تنازع کے دوبارہ وسیع علاقائی بحران میں تبدیل ہونے کے خدشات بڑھا دیے ہیں، خصوصاً ایسے وقت میں جب باب المندب اور آبنائے ہرمز دونوں اہم بحری راستے شدید کشیدگی کی زد میں ہیں۔

WhatsApp
Get Alert