حکومت کے پاس گندم کی ایک بوری بھی نہیں بلوچستان میں گندم کا بحران پیدا ہونے کا خطرہ

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)حکومت کے پاس گندم کی ایک بوری بھی نہیں‘ بلوچستان میں گندم کا بحران پیدا ہونے کا خطرہ
بلوچستان میں گندم کے بحران کا خطرہ منڈلانے لگا، محکمہ اجناس کے مطابق حکومت نے 5 لاکھ بوری گندم کی خریداری کی منظوری دے دی ہے۔
حکومت کے سرکاری گودام میں گندم کی ایک بوری بھی موجود نہیں، جبکہ منظوری کے باوجود محکمہ خزانہ نے تاحال رقم جاری نہیں کی۔
حکام کے مطابق فنڈز دستیاب ہوتے ہی پاسکو سے گندم کی خریداری کو حتمی شکل دی جائے گی۔
گندم کی خریداری اور مقامی گوداموں تک ترسیل کے لیے ایک ماہ کا وقت درکار ہوگا۔
