سہیل آفریدی کی تقریب کے دوران افتتاحی دیوار گر گئی، تختی بھی ٹوٹ گئی

پشاور(قدرت روزنامہ)سہیل آفریدی کی تقریب کے دوران افتتاحی دیوار اچانک گر گئی، جس کے نتیجے میں خیبرپختونخوا حکومت اور سہیل آفریدی کے نام کی لگی تختی بھی ٹوٹ گئی۔
واقعے کی ویڈیو اور تصاویر سامنے آنے کے بعد معاملہ سوشل میڈیا پر بھی زیرِ بحث آگیا ہے۔ تقریب کے دوران افتتاحی دیوار کے اچانک گرنے سے موقع پر موجود افراد میں تشویش پھیل گئی،دیوار کے ساتھ نصب افتتاحی تختی پر خیبرپختونخوا حکومت اور سہیل آفریدی کا نام درج تھا، جو دیوار گرنے کے باعث ٹوٹ گئی۔
واقعے کے حوالے سے سامنے آنے والی تفصیلات کے مطابق تقریب کا انعقاد جاری تھا کہ افتتاحی دیوار اچانک زمین پر آگری خوش قسمتی سے ابتدائی طور پر کسی جانی نقصان کی اطلاع سامنے نہیں آئی۔
واقعے کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے مختلف تبصرے بھی کیے جا رہے ہیں، جبکہ افتتاحی تقریب کے دوران تعمیراتی ڈھانچے کے گرنے پر انتظامات اور تعمیراتی معیار سے متعلق سوالات اٹھائے جا رہے ہیں۔
واقعے کی مزید تفصیلات اور دیوار گرنے کی اصل وجہ سامنے آنے کے بعد صورتحال واضح ہوسکے گی۔

WhatsApp
Get Alert