ماہ نور صفدر کے ہاتھ میں موجود گھڑی کی قیمت جان کر حیران رہ جائیں گے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی صاحبزادی ماہ نورصفدر نے اپنے نکاح کے موقع پر روایتی عروسی لباس کے ساتھ قیمتی گھڑی بھی زیب تن کی، جس نے سوشل میڈیا صارفین کی توجہ حاصل کرلی۔
تفصیلات کے مطابق ماہ نورصفدر نے رولیکس لیڈی ڈیٹ جسٹ (Rolex Lady-Datejust) پہنی، جس میں زرد سونے اور اسٹین لیس اسٹیل کا خوبصورت امتزاج موجود ہے۔
گھڑی میں سیاہ ڈائل، ہیرے سے جڑے گھنٹوں کے نشانات اور ریفرنس نمبر 20201 بتایا گیا ہے، اس کی تخمینی قیمت تقریباً 11 ہزار امریکی ڈالر یعنی پاکستانی 30 لاکھ 60 ہزار روپے کے لگ بھگ بتائی جارہی ہے۔
ماہ نور صفدر نے نکاح کے روایتی لباس کے ساتھ اس لگژری گھڑی کو اپنی شادی کے زیورات اور دیگر لوازمات میں شامل کیا، جس سے ان کا انداز مزید نمایاں ہوگیا۔
