’’پٹرولیم لیوی‘‘ حکومت کو ہدف سے 99 ارب روپے زائد حاصل

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) حکومت کو گزشتہ مالی سال میں پٹرولیم لیوی کی مد میں ہدف سے 99 ارب روپے سے زائد رقم حاصل ہوئی ہے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق حکومت کو گزشتہ مالی سال 26-2025 میں پٹرولیم لیوی ہدف سے 99 ارب روپے زائد حاصل ہوئی۔ حکومت کا جون 2026 تک پٹرولیم ڈیولپمنٹ لیوی کا ہدف 1468 ارب روپے تھا، جبکہ لیوی 1567 ارب روپے جمع ہوئی۔
وزارت خزانہ کی سالانہ معاشی کارکردگی رپورٹ کے مطابق حکومت نے پٹرولیم ڈیولپمنٹ لیوی کی مد میں 1567 ارب روپے جمع کیے جب کہ 1468 ارب روپے تھا۔
حکومت نے ہدف حاصل کرنے کے باوجود پٹرولیم لیوی کو کم یا ختم نہیں کیا اور ہدف حاصل کرنے کے باوجودعوام سستے پٹرول سے محروم ہیں۔ حکومت آج بھی عوام سے فی لیٹر 80 روپے پٹرولیم لیوی وصول کر رہی ہے۔
دستاویز کے مطابق پٹرول پر 80 روپے فی لیٹر لیوی کے علاوہ پٹرول پر فی لیٹر 5 روپے سی ایس ایل، 7 روپے 60 پیسے آئی ایف ای ایم، ڈسٹرکٹ مارجن 7.87 روپے جب کہ 9.98 روپے فی لیٹر ڈیلر مارجن بھی عائد ہے۔
پاکستان کے لیے موجودہ قرض پروگرام کی 5 ویں قسط کا حصول کے لیے پاکستان نے بیش تر معاشی اہداف حاصل کر لیے ہیں۔
