خمیس مشیط اور ابہا میں ممکنہ خطرات کے پیشِ نظر ہنگامی الرٹ جاری

خمیس مشیط (قدرت روزنامہ) سعودی عرب کے جنوبی علاقے خمیس مشیط اور ابہا میں سول ڈیفنس کی جانب سے ممکنہ خطرات کے پیشِ نظر ہنگامی الرٹ جاری کر دیا گیا ہے، جس میں شہریوں اور غیر ملکی مقیمین کو انتہائی محتاط رہنے کی ہدایات دی گئی ہیں۔ عرب میڈیا کے مطباق سعودی سول ڈیفنس کے حکام نے سوشل میڈیا اور دیگر مواصلاتی ذرائع کے ذریعے انتباہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ابہا اور خمیس مشیط کے علاقوں میں غیر معمولی یا خطرناک صورتحال کے تناظر میں تمام شہریوں کو حفاظتی تدابیر اختیار کرنے کی ضرورت ہے۔
سعودی سول ڈیفنس کی جانب سے جاری کردہ اس ایمرجنسی نوٹس میں عوام الناس پر زور دیا گیا ہے کہ وہ متعلقہ حکومتی اداروں کی جانب سے جاری کردہ سیکیورٹی اور حفاظتی ہدایات پر سختی سے عمل کریں، شہری اور رہائشی بلا ضرورت گھروں سے باہر نکلنے سے گریز کریں، خصوصاً ان مقامات سے دور رہیں جہاں ممکنہ طور پر سکیورٹی یا غیر معمولی خطرات لاحق ہو سکتے ہوں۔
BREAKING: Saudi Arabia issues emergency alert in Khamis Mushait and Abha areas
🔴 LIVE updates: https://t.co/GeudyyWkaW pic.twitter.com/gNrL9lEWiq
— Al Jazeera Breaking News (@AJENews) September 13, 2026
بتایا گیا ہے کہ اس کے ساتھ ساتھ کسی بھی ایمرجنسی یا ناگہانی آفت کی صورت میں سول ڈیفنس کے سرکاری ہیلپ لائن نمبروں پر فوری رابطہ کرنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے، حکام نے مزید کہا کہ متعلقہ تمام سیکیورٹی، طبی اور ریسکیو ادارے کسی بھی ممکنہ صورتحال سے نمٹنے اور عوامی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے مکمل طور پر ہائی الرٹ پر ہیں۔
واضح رہے کہ ابہا اور خمیس مشیط سعودی عرب کے اہم ترین جنوبی شہروں میں شمار ہوتے ہیں جہاں شہری آبادی کے ساتھ ساتھ متعدد اہم اقتصادی اور بنیادی تنصیبات بھی واقع ہیں، ایمرجنسی الرٹ کے بعد مقامی انتظامیہ صورتحال پر مسلسل کڑی نظر رکھے ہوئے ہے تاکہ کسی بھی ناگہانی واقعے سے بروقت اور موثر انداز میں نمٹا جا سکے۔
