بلوچستان کے تمام سرکاری کالجز میں تقریبات اور تنظیمی سرگرمیوں پر مکمل پابندی عائد

مجاز اتھارٹی کی پیشگی اجازت کے بغیر کسی بھی گروپ یا طلبہ تنظیم کو پروگرام کی اجازت نہیں ہوگی


صوبے بھر کے بوائز، گرلز اور ڈگری کالجز کے پرنسپلز کو احکامات پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت
کوئٹہ (ڈیلی قدرت کوئٹہ) بلوچستان کے تمام سرکاری بوائز، گرلز، پوسٹ گریجویٹ، ڈگری اور انٹر کالجز میں مجاز اتھارٹی کی پیشگی اجازت کے بغیر مختلف تقریبات اور تنظیمی سرگرمیوں کے انعقاد پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ اس حوالے سے باقاعدہ احکامات جاری کر دیے گئے ہیں جن میں واضح کیا گیا ہے کہ کسی بھی تنظیم، گروپ یا طلبہ کے پلیٹ فارم کو پیشگی اجازت کے بغیر کالج کی حدود میں کسی بھی قسم کا پروگرام یا تقریب منعقد کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ حکام نے صوبے بھر کے تمام سرکاری کالجز کے پرنسپلز کو سختی سے ہدایت کی ہے کہ وہ ان احکامات پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں، انتظامی ذمہ داریاں پوری کریں اور کالج کی حدود میں کسی بھی غیر مجاز سرگرمی کو سختی سے روکیں۔

WhatsApp
Get Alert