مستونگ میں فتنہ الہندوستان کے خلاف سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی قابلِ تحسین هے،وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی


کوئٹہ (قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے اپنے بيان ميں كها هے كه مستونگ میں فتنہ الہندوستان کے خلاف سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی قابلِ تحسین ہے۔سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے خلاف بروقت اور مؤثر کارروائی کی۔دہشت گردی کے خلاف سیکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ کارکردگی کو سراہتے ہیں۔فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کے خلاف کارروائی ریاستی اداروں کے عزم کا مظہر ہے۔ دہشت گرد عناصر کے خلاف مؤثر کارروائیاں امن دشمن قوتوں کے لیے واضح پیغام ہیں۔ وزیراعلیٰ بلوچستان نے مزيد كها كه بلوچستان میں امن کے قیام کے لیے سیکیورٹی فورسز کی قربانیاں اور خدمات قابلِ قدر ہیں۔دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سیکیورٹی فورسز کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں۔دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک ریاستی اداروں کی کارروائیاں جاری رہیں گی۔آخری دہشت گرد کے خاتمے تک دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری رہے گی۔

WhatsApp
Get Alert