دنیا کی تیل سپلائی خطرے میں؟ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت 107 ڈالر کی سطح پر

سعودی عرب (قدرت روزنامہ)مشرق وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی اور سعودی عرب کے اہم تیل انفرااسٹرکچر پر حملوں کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ ہوگیا ہے۔
سعودی عرب کی ایسٹ ویسٹ آئل پائپ لائن کی بندش نے عالمی سپلائی کے حوالے سے خدشات کو مزید گہرا کردیا ہے جبکہ خلیج میں بحری جہازوں کی آمدورفت معمول پر لانے کی کوششیں بھی غیر یقینی صورتحال کا شکار ہیں۔
منگل کو ابتدائی کاروبار کے دوران برینٹ خام تیل کی قیمت میں 1.24 ڈالر یا 1.18 فیصد اضافہ ہوا جس کے بعد یہ 106.93 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی۔ گزشتہ سیشن میں بھی برینٹ کی قیمت میں تقریباً ایک فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔
امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (WTI) خام تیل کی قیمت 1.29 ڈالر یا 1.24 فیصد بڑھ کر 102.65 ڈالر فی بیرل ہوگئی۔ اس سے ایک روز قبل امریکی خام تیل کی قیمت میں 1.3 فیصد اضافہ ہوا تھا۔
