دنیا کے 100 بہترین اسپورٹس شہروں کی فہرست میں نیویارک کا پہلا نمبر، کوئی پاکستانی شہر شامل نہیں

دبئی (قدرت روزنامہ)دنیا کے 100 بہترین اسپورٹس شہروں کی فہرست میں امریکی شہر نیویارک پہلے نمبر پر رہا۔

سوئس ادارے برسن کی جانب سے سال 2026 کے لیے اسپورٹس سٹیز رینکنگ میں پیرس دوسرے اور لاس اینجلس تیسرے نمبر پر ہے۔

برسن رینکنگ میں دنیا کے کھیلوں سے مضبوط تعلق رکھنے والے 100 شہروں کو شامل کیا گیا ہے لیکن فہرست میں پاکستان کا کوئی بھی شہر شامل نہیں ہے۔

اسپورٹس سٹیز رینکنگ میں ماہرین، اسپورٹس میڈیا اور عالمی کھیلوں کے رہنماؤں کی آرا شامل کی گئیں، رینکنگ میں سوشل میڈیا اور میڈیا کوریج کے تجزیے کو بھی شامل کیا گیا ہے۔

پیرس مسلسل تین سال نمبر ایک رہنے کے بعد 2026 کی رینکنگ میں دوسرے نمبر پر چلا گیا جبکہ نیویارک نے گزشتہ رینکنگ میں تیسرے نمبر سے ترقی کرتے ہوئے پہلی پوزیشن حاصل کرلی۔

نیویارک کی رینکنگ میں بہتری کی بڑی وجوہات میں این بی اے چیمپئن شپ اور فیفا ورلڈ کپ فائنل شامل ہیں۔

عالمی اسپورٹس شہروں کی رینکنگ میں لندن چوتھے اور میڈرڈ پانچویں نمبر پر ہے۔ اس فہرست میں بارسلونا چھٹے، میلان ساتویں اور لوزان آٹھویں نمبر پر موجود ہے جبکہ مانچسٹر 10ویں، واشنگٹن 11ویں اور میامی کا 12واں نمبر ہے۔

ٹوکیو 16ویں، سڈنی 24ویں اور دبئی 29ویں نمبر پر موجود ہے جبکہ ممبئی 51ویں، نئی دہلی 65ویں اور ریاض 68ویں نمبر پر ہے، کیپ ٹاؤن 85ویں، جدہ 98ویں اور ساپورو 99ویں نمبر پر موجود ہے۔

WhatsApp
Get Alert