پی ٹی آئی کے ایک لیڈر نے کہا استخارہ کیا ہے‘وزیراعظم ہاﺅس جانا ٹھیک نہیں. رانا ثناءاللہ
اپوزیشن لیڈرکہتے ہیں وزیراعظم ہاﺅس نہیں جانا کسی اور مقام پر ملاقات کرائیں‘ بہانے سے مذاکرات اور معاملہ سلجھانے سے انکاری ہیں .رانا ثنا ءاللہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)راناثناءاللہ نے کہاہے کہ اپوزیشن لیڈر کو وزیراعظم کی طرف سے خط لکھا جاچکا ہے، اب اپوزیشن لیڈر کہتے ہیں کہ وزیراعظم ہاﺅس نہیں جانا کسی اور مقام پر ملاقات کرائیں. نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کے دوران ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم ہاﺅس کیا کسی کی ذاتی جائیداد ہے وہ ریاست کا آفس ہے وہاں یہ جانے سے انکاری ہیں، ایک اور جگہ پر ایک ملاقات ہونے کی خبر میرے پاس بھی ہے.
رانا ثناءاللہ نے کہا کہ پی ٹی آئی کے ایک لیڈر نے کہا کہ استخارہ کیا ہے وہاں جانا ٹھیک نہیں، یہ کسی نہ کسی بہانے سے مذاکرات اور معاملہ سلجھانے سے انکاری ہیں یا مجبور ہیں انہوں نے کہا کہ محمود اچکزئی سے ملاقات کی ہے ان کی بڑی قدر ہے مشکل وقت میں ہمارے ساتھ کھڑے رہے ہیں، پی ٹی آئی کی طرف سے ملاقات کرنے والے نام لینے کی اجازت نہیں دیتے، وہ کہتے ہیں کہ اگر ہمارا نام لیں گے تو سوشل میڈیا پر ہماری بے عزتی اور گالم گلوچ کی ہوگی، پی ٹی آئی میں ایسے لوگ موجود ہے جو 27 ستمبر کی ٹینشن نہیں چاہتے.
