برطانوی پاؤنڈ 379، یورو 325 روپے کا! امریکی ڈالر سمیت غیر ملکی کرنسی کے تازہ ریٹس جانیں

کراچی (قدرت روزنامہ)غیر ملکی کرنسی کے تازہ ریٹس جاری کردیئے گئے ہیں۔ اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر 278 روپے 30 پیسے کی سطح پر برقرار ہے جبکہ یورو 324 روپے 53 پیسے اور برطانوی پاؤنڈ 378 روپے 78 پیسے میں فروخت ہورہا ہے۔
اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری کی قیمت 278 روپے 5 پیسے جبکہ فروخت کی قیمت 278 روپے 30 پیسے ریکارڈ کی گئی۔
اوپن مارکیٹ میں یورو 320 روپے 52 پیسے میں خریدا اور 324 روپے 53 پیسے میں فروخت کیا گیا جبکہ برطانوی پاؤنڈ کی خریداری قیمت 374 روپے 26 پیسے اور فروخت قیمت 378 روپے 78 پیسے رہی۔
سعودی ریال کی خریداری قیمت 73 روپے 85 پیسے اور فروخت 74 روپے 50 پیسے جبکہ یو اے ای درہم 75 روپے 50 پیسے میں خریدا اور 76 روپے 40 پیسے میں فروخت ہوا۔
چینی یوآن کی اوپن مارکیٹ میں خریداری قیمت 38 روپے 27 پیسے اور فروخت قیمت 38 روپے 99 پیسے رہی۔ کینیڈین ڈالر 198 روپے 6 پیسے میں خریدا اور 203 روپے 75 پیسے میں فروخت کیا گیا۔
آسٹریلوی ڈالر کی خریداری قیمت 196 روپے 61 پیسے جبکہ فروخت قیمت 200 روپے 45 پیسے ریکارڈ کی گئی۔ جاپانی ین کی خریداری قیمت 1 روپے 73 پیسے اور فروخت قیمت 1 روپے 83 پیسے رہی۔
انٹر بینک ریٹس
انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی بینک خریداری قیمت 277 روپے 20 پیسے جبکہ بینک فروخت قیمت 277 روپے 70 پیسے ریکارڈ کی گئی۔
انٹربینک میں یورو کی بینک خریداری قیمت 319 روپے 93 پیسے اور فروخت قیمت 320 روپے 51 پیسے رہی جبکہ برطانوی پاؤنڈ 373 روپے 67 پیسے میں خریدا اور 374 روپے 34 پیسے میں فروخت کیا گیا۔
سعودی ریال کی انٹربینک خریداری قیمت 73 روپے 80 پیسے اور فروخت قیمت 73 روپے 94 پیسے جبکہ چینی یوآن کی خریداری قیمت 41 روپے 31 پیسے اور فروخت قیمت 41 روپے 38 پیسے ریکارڈ کی گئی۔
