عابدہ پروین اور نصیبو لال کی پرفارمنس سے’کوک اسٹوڈیو‘ کے نئے سیزن کا شاندار آغاز

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)لیجنڈری صوفی گائیک عابدہ پروین اور نصیبو لال کی پرفارمنس کے ساتھ پاکستان کے معروف میوزک شو’ کوک اسٹوڈیو‘ کے 14ویں سیزن کا شاندار آغاز ہوگیا ہے۔عابدہ پروین اور نصیبو لال نے کوک اسٹوڈیو کے 14ویں سیزن کا آغاز ایک شاندار گانے ’تو جھوم‘ سے کیا ہے۔ اس گانے کے ریلیز ہوتے ہی ’کوک اسٹوڈیو14‘ مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر کے ٹاپ ٹرینڈز میں شامل ہوگیا ہے۔
کوک اسٹوڈیو کا یہ نیا سیزن میوزک کمپوزر زلفی کی پیشکش ہے۔ عبداللّٰہ صدیقی کے ترتیب کردہ گانے’تو جھوم‘ کو عدنان ڈھول نے تحریر کیا ہے جبکہ زلفی اس کے موسیقار ہیں۔شائقینِ موسیقی، یہاں تک کہ پاکستانی شوبز انڈسٹری کی نامور شخصیات نے بھی عابدہ پروین اور نصیبو لال کی کوک اسٹوڈیو میں زبردست پرفارمنس پر ٹوئٹس کیے ہیں۔یہاں ایک نظر شائقینِ موسیقی اور نامور شخصیات کی جانب سے کیے گئے ٹوئٹس پر ڈال لیتے ہیں۔