واٹس ایپ نے ایک اور زبردست فیچر متعارف کرا دیا

لاہور(قدرت روزنامہ) آپسی رابطوں کیلئے دنیا بھر میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والی ایپلی کیشن واٹس ایپ نے ’میسج ری ایکشن‘ کے نام سے نیا فیچر متعارف کرا دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق میٹا (فیس بک) کی زیرملکیت موبائل اپیلی کیشن نے میسج ری ایکشن فیچر پر اگست میں کام شروع کرنے کا اعلان کیا تھا اور اب آئی فون صارفین کیلئے اسے آزمائشی طور پر پیش کر دیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق آئی فون پر واٹس ایپ استعمال کرنے والے صارفین میسج سیٹنگز میں جاکر نوٹی فکیشن کے آپشن پر کلک کر کے میسج ری ایکشن فیچر آن کر سکتے ہیں جبکہ اینڈرائیڈ صارفین کیلئے بھی جلد ہی یہ فیچر پیش کر دیا جائے گا۔
واضح رہے کہ فیس بک پوسٹ، میسنجر، انسٹاگرام میں پہلے سے کسی بھی پیغام پر ردعمل دینے کی سہولت دستیاب ہے تاہم اب واٹس ایپ میں آنے والے پیغامات پر بھی ردعمل کا اظہار کیا جا سکے گا۔

Recent Posts

چیف جسٹس کی مدت ملازمت میں توسیع شرمناک ہوگی، ترجمان پی ٹی آئی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)تحریک انصاف کے ترجمان نے کہا ہے کہ چیف جسٹس کی مدت ملازمت…

56 mins ago

چئیرمین پی اے سی کا انتخاب، پی ٹی آئی کے سینئر رہنماؤں نے شیر افضل کی مخالفت کردی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)چئیرمین پی اے سی کے انتخاب کے معاملے میں شیر افضل مروت کے…

1 hour ago

پی ٹی اے کا نان فائلرز کی سم بلاک کرنے سے انکار

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پی ٹی اے نے ایف بی آر کو پانچ لاکھ سے زائد…

1 hour ago

صدر نے تین صوبوں کے گورنرز تعینات کرنے کی منظوری دیدی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) صدر مملکت آصف علی زرداری نے تین صوبوں کے گورنر کے لیے…

1 hour ago

سی ایس ایس امتحان 2023 کے نتائج کا اعلان، کامیابی کی شرح 2.96 فیصد

لاہور (قدرت روزنامہ)سینٹرل سپیریئر سروسز (سی ایس ایس) امتحان 2023 کے نتائج کا اعلان کر…

2 hours ago

ڈیرہ غازی خان میں خالہ نے پیٹرول چھڑک کر 3 بچوں کو آگ لگادی

ڈیرہ غازی خان (قدرت روزنامہ)ڈیرہ غازی خان کے علاقے چورہٹہ میں خالہ نے پیٹرول چھڑک…

2 hours ago