امراضِ قلب دور کرنے کے لئے جادوئی دوا انار دانہ ۔۔ جانیئے سوکھے ہوئے انار کے دانوں کا ایسا فائدہ کہ آپ انہیں سونے کے بھاؤ بھی خریدیں گے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)انار کو جنت کا پھل کہا جاتا ہے جو زمانہ قدیم سے طب میں استعمال کیا جا رہا ہے لیکن اس انار کے دانوں کو سُکھا کر انار دانہ بنایا جاتا ہے جو انار سے بھی زیادہ مفید ہوتے ہیں ماہرین کا کہنا ہے کہ انار کا ہر دانہ جو آپ کے پیٹ میں جاتا ہے، جگر کے ساتھ آپ کے دل کے لیے بھی نئی زندگی کی نوید ہے۔
انار آپ کے دل سے جڑی بیماریوں اور دیگر کون کون سے مسائل کو حل کرنے کے لئے استعمال کیا جاتا ہے اور اس سے کیا فوائد حاصل ہوتے ہیں آیئے آپ کو اس حوالے سے بتاتے ہیں۔
ماہرین کے مطابق خشک انار دانے کو ابال کر اس کا جوس ٹھنڈا کرکے پینا، دل کے مریضوں کے لئے معجزے کے برابر ہے، اس سے نہ صرف خون پتلا ہوتا ہے بلکہ ایل ای ڈی یعنی خراب کولیسٹرول ختم کرنے میں بھی مدد ملتی ہے اور یہ اچھے کولیسٹرول کی شرح میں بھی اضافہ کرتا ہے جبکہ بلڈ پریشر بھی متوازن رہتا ہے۔
اگر کسی کو سینے میں درد کی شکایت ہو، رگوں کی بندش ہو، دل کو خون کی ناکافی مقدار پہنچ رہی ہو یا کوئی ایسا مریض ہو جس کا بائی پاس آپریشن ہونے والا ہو تو انہیں نہار منہ انار دانوں کا جوس پلانا چاہیئے، اس کے استعمال سے دل کی شریانوں کی بندش اور اس کی تمام تر علامات حیرت انگیز طور پر دور ہو جائیں۔
انار دانے کا جوس جادوئی مشروب کے جیسا کام کرتا ہے، اس کے استعمال سے سینے میں کھنچاؤ اور درد کی کیفیت سے نجات بھی ممکن ہے۔

Recent Posts

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے کوریا کے سفیر پارک کیجن کی ملاقات

لاہور (قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے جمہوریہ کوریا کے سفیرپارک کیجن نے ملاقات کی،…

17 mins ago

انوشکا شرما بیٹے کی پیدائش کے بعد پہلی بار منظرِ عام پرآگئیں

  بنگلورو (قدرت روزنامہ) بالی ووڈ سٹار اور بھارتی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز بلے…

17 mins ago

وزیر اعظم شہباز شریف کی صادق خان کو مسلسل تیسری بار لندن کا میئر منتخب ہونے پر مبارکباد

اسلام آباد (قدرت روزنامہ )وزیر اعظم شہباز شریف نے صادق خان کو تیسری بار لندن…

21 mins ago

پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت کی گاڑی کو حادثہ

ڈی آئی خان(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی شیرافضل مروت کو…

32 mins ago

ساتھ ایشین روپ سکیپنگ چیمپئن شپ، پاکستان نے بھارت کو شکست دیدی

کھٹمنڈو (قدرت روزنامہ ) نیپال میں ہونے والی ساتھ ایشین روپ اسکیپنگ چیمپئن شپ کے…

33 mins ago

دو جاپانی کار کمپنیوں نے اپنی گاڑیوں کی قیمتوں میں کمی نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا

کراچی (قدرت روزنامہ)لکی موٹر کارپوریشن لمیٹڈ اور پاک سوزوکی موٹر کمپنی لمیٹڈ کی جانب سے…

38 mins ago