قدرت کا کرشمہ،پشاور میں خاتون کے ہاں بیک وقت 6 بچوں کی پیدائش

پشاور(قدرت روزنامہ) قدرت کا کرشمہ،پشاور میں خاتون کے ہاں بیک وقت 6 بچوں کی پیدائش، بچوں میں پانچ بیٹیاں اور ایک بیٹا شامل۔ تفصیلات کے مطابق صوبہ خیبرپختونخوا کے دارالحکومت پشاور کے لیڈی ریڈنگ اسپتال میں خاتون کے ہاں بیک وقت 6 بچوں کی پیدائش ہوئی ہےاسپتال انتظامیہ کے مطابق بچوں میں پانچ بیٹیاں اور ایک بیٹا شامل ہے جبکہ بچوں اور ماں کی صحت تسلی بخش ہے۔
خیال رہے کہ اس سے قبل صوبہ خیبرپختونخوا کے شہر ایبٹ آباد کے نجی اسپتال میں بھی خاتون کے ہاں بیک وقت 7 بچوں کی پیدائش ہوئی تھی۔بیک وقت پیدا ہونے والے سات بچوں میں سے چھ انتقال کرگئے تھے۔ایوب ٹیچنگ اسپتال کے ترجمان کا کہنا تھا کہ سات میں سے چھ بچے فوت ہوگئے ، جبکہ زندہ رہ جانے والے بچےکی حالت بھی تشویشناک بتائی گئی تھی۔انہوں نے کہا کہ بچے کا موجودہ وزن ایک کلو ہے۔ایوب ٹیچنگ اسپتال میں بچے کو تمام تر ضروری سہولیات دی جا رہی ہیں۔