اسلام آباد کو کنٹینرز سے بھر دیاگیا حکومت نے لانگ مارچ خود کامیاب کر دیا،اعتزاز احسن

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)اسلام آباد میں ممکنہ سیاسی لانگ مارچ کے پیش نظر بڑی تعداد میں کنٹینرز اور دیگر رکاوٹیں کھڑی کیے جانے پر سینئر قانون دان اعتزاز احسن نے حکومت پر تنقید کی ہے۔
ایک سوال کے جواب میں اعتزاز احسن نے کہا کہ حکومت نے یہ لانگ مارچ خود کامیاب کردیا ہے۔ ان کے مطابق حکومت کا مقصد اسلام آباد کو بند کرنا تھا اور اسی مقصد کے لیے بڑی تعداد میں کنٹینرز لگا دیے گئے ہیں۔
اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ انہوں نے اپنی زندگی میں اتنے کنٹینرز پہلے کبھی نہیں دیکھے اور اسلام آباد کے شہری گزشتہ چار روز سے مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں۔
واضح رہے کہ حالیہ دنوں میں اسلام آباد کے مختلف داخلی و خارجی راستوں اور اہم شاہراہوں پر بڑی تعداد میں کنٹینرز رکھے گئے ہیں۔ رپورٹس کے مطابق شہر میں ایک ہزار سے زائد کنٹینرز موجود ہیں، جبکہ بعض کنٹینرز کو ریت اور مٹی سے بھر کر مزید مضبوط کیا جا رہا ہے۔
